ملک و قوم اور پارٹی کے مفاد میں استعفیٰ دیا، وزیراعظم کا ساتھ نبھاؤں گا: عثمان بزدار

لاہور(نیشنل ٹائمز): وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے وزیراعظم کو استعفیٰ جمع کرانے کے بعد بیان جاری کردیا۔ایک بیان میں عثمان بزدار نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کو استعفیٰ پیش کردیا ہے، وزارت اعلیٰ کا منصب وزیراعظم عمران خان اور عوام کی امانت ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک و قوم اور پارٹی کے مفاد میں استعفیٰ دیا ہے، استعفے کی منظوری کے بعد وزارت اعلیٰ چھوڑ دوں گا۔عثمان بزدار کا کہنا تھاکہ وزیراعظم عمران خان کا سپاہی ہوں اور رہوں گا، پارٹی ہے، وزیراعظم عمران خان ہیں تو باقی سب چیزیں بھی رہیں گی، وزیراعظم میرے قائد ہیں، ان کے ہر حکم پر لبیک کہوں گا۔انہوں نے مزید کہا کہ مشکل وقت میں اپنی پارٹی کے ساتھ کھڑا ہوں اور کھڑا رہوں گا، عہدے کی تمنا نہیں، ہمیشہ وزیراعظم کا ساتھ نبھاؤں گا۔عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ محض عوام کی خدمت کیلئے وزارت اعلیٰ کا منصب سنبھالا اور دن رات کام کیا ہے، وزارتیں آنی جانی چیز ہیں، اصل چیز پارٹی اور عوام سے کمٹمنٹ ہوتی ہے، عوامی خدمت کے ایجنڈے کی تکمیل کی خاطر وزیراعظم عمران خان کا ساتھ نبھائیں گے۔



  تازہ ترین   
‏صدرِ مملکت نے ایڈیشنل ججز کی تقرری و توثیق کی منظوری دے دی
آزاد کشمیر انتخابات: 4 نشستوں پر نتائج کا سلسلہ جاری، سردار عتیق ہار گئے
امریکا اور اسرائیل کے شام سے جوہری مواد ہٹانے کے لیے مذاکرات کامیاب
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 111 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ
امریکا کردستان میں فوجی اڈے 30 ستمبر تک بغداد کے حوالے کر دیگا: عراقی حکومت کی تصدیق
صدر، وزیراعظم کا تمام شہریوں خصوصاً اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کا عزم
مسلم لیگ (ن) دو تہائی اکثریت سے آزاد کشمیر میں حکومت بنائے گی: رانا ثناء اللہ
آزاد کشمیر الیکشن کا تیسرا مرحلہ: باغ اور حویلی میں پولنگ کا وقت ختم، گنتی شروع





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر