پرویز الہی کو پی ٹی آئی کے 25 ایم پی ایز ووٹ نہیں دیں گے، ندیم افضل چن

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)پی ٹی آئی سے کنارہ کشی اختیار کر کے پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے والے ندیم افضل چن نے بڑا دعویٰ کیا ہے۔انہوں نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں عمران خان کی جانب سے پرویزالٰہی کو پنجاب کا وزیراعلی نامزد کرنے کے فیصلے پر کہا کہ عمران خان کی پرویز الہی کو پی ٹی آئی کے 25 ایم پی ایز ووٹ نہیں دیں گے۔ندیم افضل چن نے یہ بھی بتایا کہ 25 ایم پی ایز نظریاتی اختلاف کی بنیاد پر ووٹ نہیں دیں گے۔خیال رہے کہ وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ انہوں نے وزیراعظم عمران خان کو استعفیٰ پیش کر دیا ہے۔عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ وزارت اعلیٰ کا منصب وزیراعظم عمران خان اور عوام کی امانت ہے، ملک و قوم اور پارٹی کے مفاد میں استعفیٰ دیا ہے، استعفے کی منظوری کے بعد وزارت اعلیٰ چھوڑ دوں گا۔

 



  تازہ ترین   
امریکی صدر نے ایران سے جنگ بندی ختم، دوبارہ حملوں کا اشارہ دے دیا
اسرائیل کا گلوبل صمود فلوٹیلا کے گرفتار ارکان کو یونان بھیجنے کا فیصلہ
دہشتگردی کے عفریت کے مکمل خاتمے تک جنگ جاری رکھیں گے: وزیراعظم
اسرائیل کے لبنان میں حملے تیز، مزید 28 افراد شہید، متعدد زخمی
حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا
چینی و امریکی وزرائے خارجہ کا رابطہ، مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر گفتگو
اماراتی شہریوں پر ایران، لبنان اور عراق کیلئے سفری پابندیوں کا اعلان
صدرِ مملکت کا عالمی یومِ مزدور پر پیغام: محنت کش قومی ترقی کی بنیاد قرار





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر