شہباز شریف کو وزیراعظم بنائیں گے، آصف زرداری کا اعلان

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زردای نے اعلان کیا ہے کہ ہم جلد ہی شہباز شریف کو وزیراعظم بنائیں گے۔وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں اپوزیشن رہنماؤں نے مشترکہ پریس کانفرنس کی، جس میں بلوچستان عوامی پارٹی (بی اے پی) نے حکومت کے خلاف جاتے ہوئے تحریک عدم اعتماد میں حزب اختلاف کی حمایت کا اعلان کیا۔ آصف علی زردای کا کہنا تھا کہ آج کل عدم اعتماد کا موسم ہے، شہباز شریف کو جلد از جلد وزیر اعظم بنائیں گے، انہوں نے خالد مگسی کو مخاطب کرنے ہوئے کہا کہ خالد بھائی! بلوچستان کی مجھ پر مہربانی ہے۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان ہے تو پاکستان ہے، ہم بلوچستان سے منسٹر لیں گے۔پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف کا کہنا تھا کہ تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کے بعد جو حکومت بنے گی بلوچستان کے مسائل کے حل کے لیے کام کرے گی۔ شہباز شریف نے کہا کہ بلوچستان میں مسائل کے حل کے لیے بی اے پی سے بھر پور تعاون کریں گے۔قائد حزب اختلاف نے کہا کہ بی اے پی کے چار ایم این ایز متحدہ اپوزيشن کا ساتھ دیں گے، یہ فیصلہ انہوں نے بطور جماعت کیا ہے۔شہباز شریف کا کہنا ہے کہ بلوچستان کےعوام کے لیے ہم صدق دل سےکام کریں گے، 4ایم این ایز کاساتھ دینے کے فیصلے کا شکریہ ادا کرتے ہیں، بی اے پی کے فیصلے کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔شہباز شریف نے کہا کہ عمران خان کو پہلے اپنے گریبان میں جھانکنا چاہیے، فارن فنڈنگ کے بارے میں عمران خان کی کیا رائے ہے؟قائد حزب اختلاف نے کہا کہ اگر غیر ملکی مداخلت ہوئی ہے، وہ پاکستان کے مفادات کے خلاف ہے تو پارلیمان میں آکر وہ خط پوری قوم کو دکھائيں، اگر واقعی یہ بات سچ ہے تو میں عمران خان کے ساتھ کھڑا ہوں گا۔پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ ہم نے کوئی غیر جمہوری آپشن نہیں اپنایا، عدم اعتماد جمع کروانے کے وقت سے ہمارے نمبر مکمل ہیں، ہماری تعداد پوری ہے اور بڑھ رہی ہے۔سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ق ليگ کے ساتھ ابھی بھی بات چیت جاری رکھنے کی گنجائش ہے، حکومت ہچکولے کھاتی کشتی ہے۔
اس موقع پر اختر مینگل کا کہنا تھا کہ ہمیں ایک پیج پر لانے والے حالات ہیں، ہم کو دعائیں دو تمہیں دلبر بنادیا۔



  تازہ ترین   
‏صدرِ مملکت نے ایڈیشنل ججز کی تقرری و توثیق کی منظوری دے دی
آزاد کشمیر انتخابات: 4 نشستوں پر نتائج کا سلسلہ جاری، سردار عتیق ہار گئے
امریکا اور اسرائیل کے شام سے جوہری مواد ہٹانے کے لیے مذاکرات کامیاب
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 111 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ
امریکا کردستان میں فوجی اڈے 30 ستمبر تک بغداد کے حوالے کر دیگا: عراقی حکومت کی تصدیق
صدر، وزیراعظم کا تمام شہریوں خصوصاً اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کا عزم
مسلم لیگ (ن) دو تہائی اکثریت سے آزاد کشمیر میں حکومت بنائے گی: رانا ثناء اللہ
آزاد کشمیر الیکشن کا تیسرا مرحلہ: باغ اور حویلی میں پولنگ کا وقت ختم، گنتی شروع





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر