پرویز الٰہی نے وزیراعلیٰ پنجاب بننےکی وزیراعظم کی آفر قبول کرلی، مونس الٰہی

\اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)فاقی وزیر اور مسلم لیگ ق کے رہنما مونس الٰہی کا کہنا ہےکہ وزیراعظم عمران خان سے پرویز الٰہی کی ملاقات کے دوران وزیراعلیٰ عثمان بزدار سے استعفیٰ لے لیا گیا ہے۔مونس الٰہی کا کہنا ہےکہ حکومت نے چوہدری پرویز الٰہی کو وزیر اعلیٰ نامزد کردیا ہے اور پرویز الٰہی نے وزیراعلیٰ پنجاب بننےکی وزیراعظم کی آفر قبول کرلی ہے۔خیال رہےکچھ دیر قبل ہی پرویز الٰہی نے بنی گالہ میں وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی تھی۔بعد ازاں وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ شہباز گل نے اپنی ٹوئٹ میں دعویٰ کیا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف چوہدری پرویز الٰہی کو وزیراعلیٰ کے امیدوار کے طور پر سپورٹ کرے گی۔وزیرمملکت برائے اطلاعات فرخ حبیب نے بھی دعویٰ کیا کہ چوہدری پرویز الٰہی کی وزیراعظم عمران خان کے ملاقات میں تمام معاملات طے ہوگئے۔ان کا کہنا تھاکہ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اپنا استعفیٰ وزیر اعظم کو پیش کردیا اور وزیراعظم عمران خان نے چوہدری پرویز الٰہی کو پنجاب کا وزیراعلیٰ نامزد کرلیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ق لیگ نے وزیراعظم پر اعتماد کا اظہاراورحمایت کا اعلان کیا ہے۔



  تازہ ترین   
‏صدرِ مملکت نے ایڈیشنل ججز کی تقرری و توثیق کی منظوری دے دی
آزاد کشمیر انتخابات: 4 نشستوں پر نتائج کا سلسلہ جاری، سردار عتیق ہار گئے
امریکا اور اسرائیل کے شام سے جوہری مواد ہٹانے کے لیے مذاکرات کامیاب
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 111 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ
امریکا کردستان میں فوجی اڈے 30 ستمبر تک بغداد کے حوالے کر دیگا: عراقی حکومت کی تصدیق
صدر، وزیراعظم کا تمام شہریوں خصوصاً اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کا عزم
مسلم لیگ (ن) دو تہائی اکثریت سے آزاد کشمیر میں حکومت بنائے گی: رانا ثناء اللہ
آزاد کشمیر الیکشن کا تیسرا مرحلہ: باغ اور حویلی میں پولنگ کا وقت ختم، گنتی شروع





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر