سدھارتھ شکلا نے کبھی مجھے ہنسنے سے نہیں روکا، شہناز گِل

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)بھارتی پنجاب سے تعلق رکھنے والی ببلی اداکارہ، شہناز گِل نے ہنسنے پر ٹرول کرنے والوں کو کرارا جواب دیا ہے۔حال ہی میں شہناز گِل نے مشہور اداکارہ شلپا شیٹھی کے چٹ چیٹ شو ’شیپ آف یو‘ میں بطور مہمان شرکت کی اور ڈھیروں باتیں کیں، اس دوران شہناز گِل نے اپنے بوائے فرینڈ سدھارتھ شکلا کے ساتھ گزارے لمحوں اور اُن کی موت کے بعد گزرنے والی زندگی سے متعلق بھی بات چیت کی۔سدھارتھ شکلا کی موت کے بعد مداحوں کی جانب سے شہناز گِل کو ہنسنے اور دوبارہ سے زندگی کی جانب لوٹ آنے پر خوب تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔شہناز گِل نے ٹرول کرنے والوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ’اگر مجھے ہنسنے کا موقع ملے گا تو میں یقیناً ہنسوں گی، میں خوش رہو ں گی، اگر مجھے دیوالی منانا اچھا لگتا ہے تو میں دیوالی بھی ضرور مناؤں گی کیونکہ زندگی میں خوش رہنا بہت ضروری ہے۔‘اُن کا مزید کہنا تھا کہ’میں خود بھی خوش رہنے کی کوشش کرتی ہوں، آج میں پہلی بار اس موضوع پر بات کر رہی ہوں اس لیے کہ یہ سوال مجھ سے پوچھا گیا ہے اور مجھے خوش رہنے پر تنقید کا نشانہ بنایا گیا ہے۔‘شہناز گِل کا کہنا تھا کہ’ورنہ میں ایسے موضوعات پر بات نہیں کرتی ہوں چاہے کوئی کچھ بھی کہتا رہے ۔‘انہوں نے مزید کہا کہ ’میں خوش رہوں گی کیوں کہ سدھارتھ شکلا مجھے خوش دیکھنا چاہتے تھے، اب چاہے کوئی کچھ بھی کہے، میرے بارے میں سوچے، سدارتھ شکلا نے مجھے کبھی بھی نہیں ٹوکا تھا کہ ہنسو مت، سدھارتھ مجھے ہمیشہ ہنستے ہوئے دیکھنا چاہتے تھے، اب میں ہمیشہ ہنسوں گی اور اپنا کام بھی جاری رکھوں گی، مجھے زندگی میں بہت آگے جانا ہے۔‘ واضح رہے کہ 2 ستمبر 2021 کو شہناز گِل کی زندگی اِس وقت بالکل بدل گئی تھی جب انہیں اپنے بوائے فرینڈ سدھارتھ شکلا کی موت کی خبر ملی تھی۔سدھارتھ شکلا کی موت کے لمبے عرصے بعد شہناز گِل کی جانب سے اپنے منیجر کی منگنی پر شرکت کی گئی تھی جس پر اُنہیں سدھارتھ شکلا کے مداحوں کی جانب سے شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔



  تازہ ترین   
حکومت بجلی کی قیمتوں میں تبدیلی کا بوجھ کم آمدنی والے پاکستانیوں پر نہ ڈالے: آئی ایم ایف
وزیرِاعظم کا طارق رحمان سے رابطہ، کامیابی پر مبارکباد، دورہ پاکستان کی دعوت دی
اقوام متحدہ سلامتی کونسل کی اسلام آباد بزدلانہ دہشتگرد حملے کی مذمت
سی ٹی ڈی پنجاب کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 26 دہشت گرد گرفتار
کراچی: سپرہائی وے پر آئل ٹینکر اور بس میں خوفناک تصادم، 14 افراد جاں بحق
حکومت اور اپوزیشن کے مذاکرات ناکام، اسلام آباد کے 3 مقامات پر دھرنا جاری
عمران خان کو اسلام آباد ہائیکورٹ سے سزا ہوئی، وہاں جیل میں منتقل کریں گے: محسن نقوی
صدر زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف کی بنگلہ دیشی عوام اور طارق رحمان کو مبارکباد





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر