پاکستان پیپلز پارٹی کے ترجمان فیصل کریم کنڈی نے عمران خان کی تقریر پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج چندہ چور، سند یافتہ ڈاکو اور سلیکٹڈ وزیراعظم نے الودائی سرکاری جلسے سے خطاب کیا

 اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)پاکستان پیپلز پارٹی کے ترجمان فیصل کریم کنڈی نے عمران خان کی تقریر پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج چندہ چور، سند یافتہ ڈاکو اور سلیکٹڈ وزیراعظم نے الودائی سرکاری جلسے سے خطاب کیا۔ منافق شخص مذہب کی آڑ میں چھپنے کی کوشش کر رہا ہے اور روتی ہوئی شکل بنا کر عوام سے بھیک مانگنے کی کوشش کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو کی تعریف کرکے وہ عوام کو دھوکہ نہیں دے سکتا کیونکہ یہ تاریخ کا انصاف ہے کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو غیر متنازعہ قائد ہیں اور جمہوری پسندوں کے لئے مشعل راہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کو یہ معلوم نہیں کہ ضیاءآمر کے خلاف تمام جمہوری قوتیں ایک پلیٹ فارم پر جمع ہوئی تھیں۔ مادر جمہوریت بیگم نصر ت بھٹو نے جمہوریت کی خاطر جمہوریت پسند قوتوں کو ایک پلیٹ فارم پر متحد کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے یہودیو ں اور بھارتیوں سے ملنے والے چندے کے بدلے ملک کو کمزور کیا۔ عمران نیازی 22سال تک مکاری اور سازشی بننے کی تربیت حاصل کرتے رہے۔ انہوں نے ملک کو غیرملکی قرضوں میں جکڑ دیا، تباہی خان نے ملکی معیشت آئی ایم ایف کے حوالے کر دی، لاکھوں عوام کو بیروزگاری کا شکا کیا عوام کو معاشی بدحالی کا شکار بنایا۔ جھوٹا شخص عوام کو پھر سبز باغ دکھانے کی کوشش کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ منافق شخص عمران خان کو مذہب کی آڑ میں چھپنے نہیں دیں گے۔ یہ کیسا مسلمان ہے کہ اپنی بیٹی سے انصاف نہیں کیا اور نہ ہی اسے شناخت دی۔ فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ عمران خان ایسی وباءہے جس نے کورونا فنڈ سے 40ارب روپے چوری کئے اور کسانوں کو بدحال کرنے کے لئے کھاد کی بھی چوری کی۔ فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ خان صاحب رونا دھونا بند کروں ، سامان سمیٹو اور چلتے بنو کیونکہ تم اب سابق وزیراعظم بن چکے ہو۔



  تازہ ترین   
‏صدرِ مملکت نے ایڈیشنل ججز کی تقرری و توثیق کی منظوری دے دی
آزاد کشمیر انتخابات: 4 نشستوں پر نتائج کا سلسلہ جاری، سردار عتیق ہار گئے
امریکا اور اسرائیل کے شام سے جوہری مواد ہٹانے کے لیے مذاکرات کامیاب
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 111 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ
امریکا کردستان میں فوجی اڈے 30 ستمبر تک بغداد کے حوالے کر دیگا: عراقی حکومت کی تصدیق
صدر، وزیراعظم کا تمام شہریوں خصوصاً اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کا عزم
مسلم لیگ (ن) دو تہائی اکثریت سے آزاد کشمیر میں حکومت بنائے گی: رانا ثناء اللہ
آزاد کشمیر الیکشن کا تیسرا مرحلہ: باغ اور حویلی میں پولنگ کا وقت ختم، گنتی شروع





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر