ق لیگ سے معاملات طے نہیں پائے، معاملہ ففٹی ففٹی ہے، رانا ثناء

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثناء اللّٰہ کا کہنا ہے کہ ق لیگ سے معاملات طے نہیں پائے، معاملہ ففٹی ففٹی ہے، عمران خان بے تکی کہانیاں سنا کے وزارت عظمیٰ تک آئے، سمجھ رہے ہیں جو لوگ گئے ہیں وہ واپس آجائیں گے۔ جیو پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے رہنما ن لیگ رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ یہ لوگ کس طرح سے جھوٹ بو ل رہے ہیں، یہ بول رہے ہیں کہ باہر سے پیسے آ رہے ہیں، ان کو کل بتانا چاہیے تھا کہ فلاں جگہ سے پیسے آئے۔رانا ثناء نے کہا کہ یہ لوگ بے شرمی کے ساتھ جھوٹ بولتے ہیں، پی ٹی آئی کے اتحادی بھی ان سے ناراض ہیں، کل ق لیگ والوں سے بات ہوئی ہے،کچھ چیزوں میں انہوں نے کہا ہے ٹائم دیں۔لیگی رہنما نے کہا کہ پرویز الٰہی کے وزیراعلیٰ بننے سے متعلق بات ہوئی ہے، ق لیگ سے معاملات طے نہیں پائے، معاملہ ففٹی ففٹی ہے، پچھلے ڈھائی سال سے مڈ ٹرم الیکشن کا بول رہے ہیں، ہم تو کہہ رہے ہیں یہ سلیکٹڈ ٹولہ ہے۔رانا ثناء کا مزید کہنا تھا کہ ان کی نظر میں ساری اپوزیشن چور ہے۔



  تازہ ترین   
‏صدرِ مملکت نے ایڈیشنل ججز کی تقرری و توثیق کی منظوری دے دی
آزاد کشمیر انتخابات: 4 نشستوں پر نتائج کا سلسلہ جاری، سردار عتیق ہار گئے
امریکا اور اسرائیل کے شام سے جوہری مواد ہٹانے کے لیے مذاکرات کامیاب
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 111 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ
امریکا کردستان میں فوجی اڈے 30 ستمبر تک بغداد کے حوالے کر دیگا: عراقی حکومت کی تصدیق
صدر، وزیراعظم کا تمام شہریوں خصوصاً اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کا عزم
مسلم لیگ (ن) دو تہائی اکثریت سے آزاد کشمیر میں حکومت بنائے گی: رانا ثناء اللہ
آزاد کشمیر الیکشن کا تیسرا مرحلہ: باغ اور حویلی میں پولنگ کا وقت ختم، گنتی شروع





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر