خواجہ آصف نے ’دھمکی آمیز‘ خط پر میم شیئر کردی

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں حکمران جماعت کے امر بالمعروف جلسے میں عمران خان کی جانب سے ’دھمکی آ میز خط‘ کا تذکرہ سوشل میڈیا پر مذاق بن گیا۔مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما خواجہ آصف نے عمران خان کے مبینہ دھمکی آمیز خط کے تذکرے پر میم شیئر کر ڈالی۔میم میں دیکھا جاسکتا ہے کہ معروف کارٹون کردار ’مسٹر بین‘ اپنے کمرے میں خود ہی خط کو بند کرتے ہیں، باہر جا کر خط کمرے میں پھینکتے ہیں اور پھر واپس آکر اسے موصول کر کے خوش ہوتے ہیں۔میرے خلاف بھٹو جیسی سازش، بیرون ملک سے تحریری دھمکیاں ملیں، پیسہ باہر کا لوگ ہمارے استعمال ہوئے،ثبوت موجود ہیں، وزیراعظم نے جلسے میں خط لہرا دیاخیال رہے کہ گزشتہ روز عمران خان کی تقریر کا آخری حصہ قدرے چونکا دینے والا تھا ، جب انہوں نے اپنی جیب سے ایک خط جلسے کے شرکاء کو دکھایا اور کہا کہ ہمیں تحریری دھمکیاں دی گئی ہیں، میرے پاس خط ثبوت کے طور پر موجود ہے، بعد ازاں انہوں نے وہ خط پڑھا تو نہیں لیکن محض لہرا کر جیب میں رکھ لیا۔



  تازہ ترین   
‏صدرِ مملکت نے ایڈیشنل ججز کی تقرری و توثیق کی منظوری دے دی
آزاد کشمیر انتخابات: 4 نشستوں پر نتائج کا سلسلہ جاری، سردار عتیق ہار گئے
امریکا اور اسرائیل کے شام سے جوہری مواد ہٹانے کے لیے مذاکرات کامیاب
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 111 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ
امریکا کردستان میں فوجی اڈے 30 ستمبر تک بغداد کے حوالے کر دیگا: عراقی حکومت کی تصدیق
صدر، وزیراعظم کا تمام شہریوں خصوصاً اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کا عزم
مسلم لیگ (ن) دو تہائی اکثریت سے آزاد کشمیر میں حکومت بنائے گی: رانا ثناء اللہ
آزاد کشمیر الیکشن کا تیسرا مرحلہ: باغ اور حویلی میں پولنگ کا وقت ختم، گنتی شروع





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر