لاہور: PTI کے اسلام آباد جلسے کیلئے قافلے موٹر وے پر رواں دواں

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)حکمراں جماعت پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے اسلام آباد جلسے میں جانے کے لیے لاہور سے نکلنے والے قافلے موٹر وے پر پہنچ گئے۔پی ٹی آئی لندن کے صدر میاں وحید کا کہنا ہے کہ اسلام آباد کے جلسے میں شرکت کے لیے لندن سے آئے ہیں۔وزیرِ صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد بھی کارکنوں سمیت اسلام آباد روانہ ہوئی ہیں۔یاسمین راشد 3 ہزار کارکنوں کے ہمراہ روانہاسلام آباد کے H9 پارک میں JUI کے کارکنوں کا پڑاؤ، ناشتہاس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ 3 ہزار کارکنوں کے ہمراہ اسلام آباد جا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم پاکستان کو ہر مشکل سے نکالیں گے، تحریکِ عدم اعتماد کے حوالے سے ہمیں کوئی مسئلہ نہیں۔وزیرِ صحت پنجاب نے مزید کہا کہ ہم وزیرِ اعظم عمران خان کو بتانا چاہتے ہیں کہ دیکھیں ہم سب آپ کے ساتھ موجود ہیں۔ڈاکٹر یاسمین راشد کا یہ بھی کہنا ہے کہ کل یہ اپوزیشن کے لوگ اسمبلی گئے تو 153 افراد تھے، جبکہ تحریکِ عدم اعتماد کے لیے 172 افراد چاہئیں۔PTI کا آج، JUI کا کل جلسہحکومتی جماعت تحریکِ انصاف اسلام آباد کے پریڈ گراؤنڈ میں آج جلسہ کرے گی جبکہ جے یو آئی ایف نے سیکٹر ایچ نائن میں کل جلسہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔



  تازہ ترین   
امریکی صدر نے ایران سے جنگ بندی ختم، دوبارہ حملوں کا اشارہ دے دیا
اسرائیل کا گلوبل صمود فلوٹیلا کے گرفتار ارکان کو یونان بھیجنے کا فیصلہ
دہشتگردی کے عفریت کے مکمل خاتمے تک جنگ جاری رکھیں گے: وزیراعظم
اسرائیل کے لبنان میں حملے تیز، مزید 28 افراد شہید، متعدد زخمی
حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا
چینی و امریکی وزرائے خارجہ کا رابطہ، مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر گفتگو
اماراتی شہریوں پر ایران، لبنان اور عراق کیلئے سفری پابندیوں کا اعلان
صدرِ مملکت کا عالمی یومِ مزدور پر پیغام: محنت کش قومی ترقی کی بنیاد قرار





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر