فلم ’’کشمیر فائلز‘‘ پر منفی تبصرہ کرنے پر بھارتی شہری کیساتھ ذلت آمیز سلوک

راجستھان(نیشنل ٹائمز): مسلم مخالف فلم ’’دی کشمیر فائلز‘‘ پر منفی تبصرہ کرنے پر بھارتی شہری کے ساتھ نہایت ذلت آمیز سلوک کیا گیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق راجستھان کے علاقے بہرور میں راجیش کمار میگھوال نامی شخص کو فلم ’’دی کشمیر فائلز‘‘ پر سوشل میڈیا پر منفی تبصرہ کرنے پر مبینہ طور پر مندر کے اندر نا صرف ناک رگڑنے کو کہا گیا بلکہ معافی مانگنے کے لیے بھی کہا گیا۔یہ واقعہ گزشتہ روز 23 مارچ کو بہرور پولیس اسٹیشن کی حدود میں پیش آیا۔ متاثرہ شخص راجیش کمار کی مندر کے اندر ناک رگڑنے کی تصویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔رپورٹس کے مطابق بھیم آرمی کے کارکنان نے واقعہ کے خلاف پولیس میں ایک میمورنڈم جمع کروایا ہے جس میں ملزمان کو 24 گھنٹے کے اندر گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔دوسری طرف پولیس سپرٹنڈنٹ شانتنو کمار نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک سنجیدہ معاملہ ہے لہذا میں یہاں آیا اور مقامی لوگوں سے بات کی۔ سرکل آفیسر نے کچھ لوگوں کو پکڑا ہے جن سے پوچھ گچھ کی جارہی ہے۔ شانتنو کمار نے مزید کہا کہ ایک جمہوری ملک میں اس طرح کا طرز عمل برداشت نہیں کیا جائے گا، ہر کسی کو سوشل میڈیا پر اپنی بات کہنے کا حق ہے۔واضح رہے کہ مسلم مخالف فلم ’’دی کشمیر فائلز‘‘ 90 کی دہائی میں کشمیروادی سے ہندو پنڈتوں کے اخراج پر مبنی فلم ہے۔ فلم پر تاریخ کو مسخ کرنے اور مسلمانوں کو دہشتگرد دکھائے جانے کا الزام ہے۔ کچھ روز قبل بھی بھارتی ریاست تلنگانہ میں فلم کی نمائش کے دوران دو افراد کی جانب سے تھیٹر میں ’پاکستان زندہ باد‘ کے نعرے لگائے جانے کا واقعہ سامنے آیا تھا۔



  تازہ ترین   
ٹرمپ کی آج رات ایران میں بڑی کارروائی کی دھمکی، تیل تنصیبات پر قبضے کا عندیہ
قومی اقتصادی سروے پیش، حکومت اہم معاشی اہداف کے حصول میں ناکام
لیڈر کی رہائی کیلئے احتجاج کریں مگر اداروں کو نشانہ نہ بنائیں: خواجہ آصف
بھارت کی پانی روکنے کی کوشش کے دور رس نتائج نکلیں گے: دفتر خارجہ
بجٹ کل 3 بجے قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا: طارق فضل چودھری
ایران کے بحرین، اردن اور کویت میں امریکی اہداف پر حملے، آبنائے ہرمز بند
ایرانی رہنماؤں نے درخواست کر دی، بمباری جلد روک دی جائیگی: امریکی صدر کا دعویٰ
ایمنسٹی انٹرنیشنل کا عالمی برادری سے فلسطینیوں کی نسل کشی پر کارروائی کا مطالبہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر