طلاق کی خبریں، احد اور سجل کا سوشل میڈیا کیا کہتا ہے؟

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)شوبز انڈسٹری کی جانی مانی جوڑی اداکارہ سجل علی اور احد رضا میر کی گزشتہ دنوں سے طلاق کی خبروں کے بعد بھی سجل علی کا اکاؤنٹ اداکار احد رضا میر کو فالو کرتا نظر آرہا ہے۔سجل علی اور احد رضا میر کا انسٹاگرام اکاؤنٹ ہمیں مزید کیا بتا رہا ہے اس پر ایک نظر ڈال لیتے ہیں:سجل نے احد کو انسٹاگرام پر اَن فالو نہیں کیاجوڑے کی طلاق کی خبریں تو گردش کر ہی رہی ہیں لیکن سجل اور احد اب تک ایک دوسرے کو انسٹاگرام پر فالو کر رہے ہیں۔اکاؤنٹ سے تصاویر بھی نہیں ہٹائی گئیںجوڑے کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر نظر دوڑائی جائے تو انہوں نے متعدد مواقعوں پر شیئر کی جانے والی اپنی تصاویر بھی ڈیلیٹ نہیں کی ہیں جبکہ علیحدگی کے بعد اکثر جوڑے اپنی پُرانی یادیں سوشل میڈیا سے ہٹا دیتے صبور بھی بہنوئی اور سجل کی ساس کو اب تک فالو کررہی ہیںسجل اور احد کی علیحدگی کی خبریں، ثناء شاہنواز کا سجل کے لیے خصوصی پیغامسجل کی بہن اور اداکارہ صبور علی کی جانب سے بھی بہنوئی احد رضا میر اور سجل کی ساس ثمرہ رضا میر کو فالو کیا جارہا ہے ۔خیال رہے کہ گزشتہ شام او ٹی ٹی پلیٹ فارم یوٹیوب پر ایک لائیو سیشن کے دوران پاکستانی شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی صحافی آمنہ ایسانی اور حسن چوہدری کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ اداکارہ سجل علی اور احد رضا میر کے درمیان باقاعدہ طور پر طلاق ہو چکی ہے۔گزشتہ ایک سال سے اس خوبصورت جوڑی میں علیحدگی سے متعلق خبریں سوشل میڈیا کی زینت بنی ہوئی ہیں اور اب باقاعدہ طلاق کی خبریں سامنے آ رہی ہیں۔ااِن خبروں پر تا حال سجل علی اور احد رضا میر کی جانب سے کوئی تسلی بخش تردید یا تصدیق نہیں کی گئی ہے۔احد رضا میر نے سجل علی کی چھوٹی بہن اداکارہ صبور علی کی شادی میں بھی شرکت نہیں کی تھی جبکہ یہ جوڑی ایک دوسرے کے آنے والے پروجیکٹس کے پریمیئر شوز میں بھی کافی عرصے سے نظر نہیں آ رہی۔دوسری جانب سجل علی کے اس عمل سے لاکھوں مداح بے حد رنجیدہ اور شش و پنج میں مبتلا نظر آ رہے ہیں۔



  تازہ ترین   
ٹرمپ کی آج رات ایران میں بڑی کارروائی کی دھمکی، تیل تنصیبات پر قبضے کا عندیہ
قومی اقتصادی سروے پیش، حکومت اہم معاشی اہداف کے حصول میں ناکام
لیڈر کی رہائی کیلئے احتجاج کریں مگر اداروں کو نشانہ نہ بنائیں: خواجہ آصف
بھارت کی پانی روکنے کی کوشش کے دور رس نتائج نکلیں گے: دفتر خارجہ
بجٹ کل 3 بجے قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا: طارق فضل چودھری
ایران کے بحرین، اردن اور کویت میں امریکی اہداف پر حملے، آبنائے ہرمز بند
ایرانی رہنماؤں نے درخواست کر دی، بمباری جلد روک دی جائیگی: امریکی صدر کا دعویٰ
ایمنسٹی انٹرنیشنل کا عالمی برادری سے فلسطینیوں کی نسل کشی پر کارروائی کا مطالبہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر