سینیٹ انتخابات کل ہونگے، تیاریاں مکمل

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان میں سینیٹ کے انتخابات کل ہورہے ہیں جن کی تیاریاں جزوی طور پر مکمل کرلی گئی ہیں، الیکشن کمیشن کے ذرائع کا کہنا ہے کہ امیدوار بیلٹ پیپر پر بال پوائنٹ سے اپنے ووٹ کا حق استعمال کریں گے۔پاکستان میں سینیٹ انتخابات کی تیاریوں کے سلسلے میں آج اسلام آباد میں چیف الیکشن کمشنر کی صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس ہو رہا ہے، جس میں بیلٹ پیپر کی سیکریسی سے متعلق اہم فیصلے متوقع ہیں، ذرائع نے بتایا کہ سینیٹ انتخابات کے لئے بیلٹ پیپرز پر سیریل نمبر یا کوڈ نہیں لگایا جائے گا۔الیکشن کمیشن کے مطابق قومی اسمبلی کی 2 ، کے پی کے اور بلوچستان کی 12، 12 جبکہ سندھ کی 11 نشستوں پر انتخابات 3 مارچ کو ہو رہے ہیں، پنجاب میں سینیٹ کی 11 نشستوں پر انتخابات بلا مقابلہ ہوچکے ہیں۔الیکشن کمیشن ذرائع کے مطابق بیلٹ پیپرز کی چھپائی اور ترسیل کا کام آج مکمل ہو جائے گا، ذرائع نے بتایا کہ جنرل نشست کا بیلٹ پیپر سفید، خواتین کا پنک، ٹیکنوکریٹ کا سبز اور نان مسلم کا بیلٹ پیپر پیلے رنگ کا ہوگا۔بیلٹ پیپر پر امیدواروں کے نام اردو حروف تہجی کے اعتبار سے پرنٹ کئے جائیں گے، قومی اسمبلی کی جنرل نشست کے بیلٹ پیپر پر حفیظ شیخ کا نام پہلے اور یوسف رضا گیلانی کا نام دوسرے نمبر پر شائع ہوگا۔ذرائع الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ ووٹرز بیلٹ پیپرز پر مہر لگانے کی بجائے بال پوائنٹ کے ذریعے ووٹ کاسٹ کرے گا، الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کے مطابق ووٹر موبائل فون یا ایسی کوئی ڈیوائس ساتھ نہیں رکھ سکے گا جس سے بیلٹ پیپر کی تصویر بن سکے۔الیکشن کمیشن ذرائع نے مزید بتایا کہ قومی اسمبلی کی جنرل اور خواتین کی ایک ایک نشست پر سادہ اکثریت لینے والا امیدوار کامیاب قرار پائے گا۔



  تازہ ترین   
چین اور پاکستان ہر موسم کے سٹریٹجک تعاون کے شراکت دار ہیں، چینی سفیر
محسن رضائی کی متحدہ عرب امارات کو نیتن یاہو کی میزبانی پر تنبیہ
نورستان کی لڑائی کا الزام پاکستان پر عائد کرنا سفید جھوٹ ہے: وزارتِ اطلاعات
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا چند دنوں میں ایران سے متعلق پیشرفت کا دعویٰ
شام کے شہر حمص میں بس پر فائرنگ: 7 افراد ہلاک، 4 زخمی
ہردیپ سنگھ نجر کے قتل میں بھارت ملوث تھا: کینیڈین وزیراعظم
سعودی عرب کے دفاع کے لیے تمام دستیاب وسائل فراہم کریں گے: خواجہ آصف
سندھ طاس معاہدہ پاکستانیوں کی زندگی اور بقا کا مسئلہ، یکطرفہ معطلی غیر قانونی ہے: عطاء تارڑ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر