امریکی فوجی اڈے منتقلی کے باوجود ہماری پہنچ سے باہر نہیں ہونگے: ایرانی فوجی

تہران(نیشنل ٹائمز) ایرانی مسلح افواج کے چیف آف سٹاف اور خاتم الانبیا مرکزی ہیڈ کوارٹرز کے کمانڈر علی عبداللہی کا کہنا ہے کہ خطے میں امریکی فوجی اڈوں کو کہیں اور منتقل کرنے سے وہ ایرانی مسلح افواج کی پہنچ سے باہر نہیں ہوں گے۔

ایرانی مسلح افواج کے چیف آف سٹاف اور خاتم الانبیا مرکزی ہیڈ کوارٹرز کے کمانڈر علی عبداللہی کا بسیج تنظیم کے سربراہ سے ملاقات میں کہنا تھا جنگ کے دوران امریکی فوجی اڈوں کو شدید نقصان پہنچا اور ان کا بڑا حصہ غیر فعال ہو گیا۔

علی عبداللہی نے کہا کہ بعض اڈے اب تک اپنی سابقہ آپریشنل حالت میں واپس نہیں آسکے، امریکا اپنے فوجی اڈوں کو خطے میں مزید دور دراز مقامات پر منتقل کرنے کی کوشش کر رہا ہے تاہم یہ اڈے جہاں بھی ہوں گے ضرورت پڑنے پر ایرانی مسلح افواج کی پہنچ میں ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران سمندر میں اپنے مطلوبہ اہداف کو نشانہ بنانے اور مخالف فریق کو پیچھے ہٹنے پر مجبور کرنے میں کامیاب رہا۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ امریکا کو ایران کے حقوق اور مفادات کا احترام کرنے اور اپنا رویہ تبدیل کرنے پر مجبور ہونا پڑے گا۔



  تازہ ترین   
خلائی مشن شین ژو 24 خلا میں پہنچ گیا، فخر پاکستان محمد ذیشان علی نے تاریخ رقم کردی
صدر، وزیراعظم کی پہلے خلائی مشن میں پاکستان کی تاریخی شرکت پر قوم کو مبارکباد
محمد ذیشان کی خلا میں روانگی تاریخی لمحہ، جذبات الفاظ میں بیان نہیں کرسکتا: احسن اقبال
امریکی فوجی اڈے منتقلی کے باوجود ہماری پہنچ سے باہر نہیں ہونگے: ایرانی فوجی
پاکستان کی ریاض کے مالیاتی مرکز میں ٹاور پر حوثیوں کے حملے کی شدید مذمت
بنوں اور لکی مروت میں فورسز کی کارروائیاں، 9 خوارج جہنم واصل، ایک زخمی
خلائی سفرمیں تاریخی پیشرفت: قوم کا محمد ذیشان کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار
وزیراعظم نے وفاقی وزرا کو ایک دوسرے کے خلاف بیان بازی سے روک دیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر