طالبان نے لڑکیوں کے سیکنڈری اسکولز پھر بند کر دیئے

کابل(نیشنل ٹائمز): طالبان حکومت نے لڑکیوں کے ہائی اسکول کھولنے کے 24 گھنٹے بعد ہی بند کرنے کا حکم جاری کردیا۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق طالبان نے اپنی حکومت کے قیام کے 7 ماہ بعد لڑکیوں کے ہائی اسکولز کھولنے کی اجازت دی تھی تاہم چند ہی گھنٹوں بعد دوبارہ بند کروا دیئے گئے۔طالبان حکومت کی وزارت تعلیم کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ساتویں جماعت سے دسویں جماعت تک کے اسکول درسی نظام اسلامی قوانین اور افغان کلچر کے قالب میں ڈھالنے تک بند رہیں گے۔سیکنڈری اسکول کی طالبات کو پہلے ہی دن کلاس لینے کے بعد اسکول کے دوبارہ بند کرنے کی خبر ملی تو لڑکیاں زار وقطار رونے لگیں۔طالبان کی جانب سے پرائمری اسکول کھولنے کی اجازت پہلے ہی دی جاچکی ہے تاہم اب بھی ملک بھر میں ہزاروں اسکول بند ہیں جب کہ جامعات کو سخت پابندیوں کے ساتھ گزشتہ ماہ ہی کھولا گیا ہے۔واضح رہے کہ عالمی قوتوں نے طالبان حکومت کو تسلیم کرنے کو لڑکیوں کے اسکولز کھولنے، خواتین کی ملازمتوں میں واپسی اور کابینہ میں تمام طبقات کی شمولیت سے مشروط کیا تھا۔



  تازہ ترین   
امریکا ایران مذاکرات کیلئے پاکستان کا کردار قابل تحسین ہے: انتونیو گوتریس
اسحاق ڈار سے برطانوی وزیر مملکت اسٹیفن ڈاؤٹی کی ملاقات، تعلقات مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کو نشانِ امتیاز عطا کردیا گیا
دہشت گردوں کی سرپرستی قبول نہیں: طلال چوہدری کا پی ٹی آئی کو واضح پیغام
ڈی آئی خان میں فائرنگ کے دو واقعات میں ایف بی آر اور پولیس کے 5 اہلکار شہید
مکہ دفاعی اتحاد کے تحت سعودی عرب کو فوجی دستے اور صلاحیتیں فراہم کرنے کا فیصلہ
ماسکو فارمیٹ کا آٹھواں اجلاس، افغانستان کی صورتحال اور علاقائی سلامتی پر غور
ایران کے ساتھ براہ راست مذاکرات کیلئے ہمیشہ تیار ہیں: امریکی صدر کا اعلان





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر