پاکستان اللّٰہ تعالیٰ کی رحمت کا مظہر ہے: شہباز شریف

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)صدرِ مسلم لیگ ن اور قومی اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف میاں شہباز شریف کا کہنا ہے کہ پاکستان اللّٰہ تعالیٰ کی رحمت اور مسلمانانِ برصغیر کی دعاؤں کی قبولیت کا مظہر ہے۔یومِ پاکستان کے موقع پر جاری کیے گئے اپنے پیغام میں صدر مسلم لیگ ن اور قومی اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ قائدِ اعظم کی ولولہ انگیز قیادت میں جمہوری جدوجہد سے پاکستان وجود میں آیا۔’’وطن کیلئے قربانیاں دینے والوں کو سر جھکا کر سلام‘‘ان کا کہنا ہے کہ قیامِ وطن کے لیے قربان ہو جانے اور عظیم قربانیاں دینے والوں کو سرجھکا کر سلام کرتے ہیں۔یومِ پاکستان کی مرکزی تقریب، صدر، وزیرِ اعظم، سربراہانِ مسلح افواج کی شرکت شہباز شریف نے کہا کہ آج کے دن ہم تحریکِ پاکستان کے شہداء اور غازیوں کو خراجِ عقیدت بھی پیش کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلمانانِ برصغیر کی آرزوؤں کا مرکز اور ایک مقدس امانت ہے، گزشتہ 75 برس میں پاکستان جوہری ملک بنا اور اس نے تعمیر و ترقی کا شاندار سفر طے کیا۔’’ایمان، اتحاد، تنظیم پر عمل پیرا ہونے کی ضرورت ہے‘‘
اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ بحیثیت قوم ہمیں قائدِ اعظم کے فرمان ایمان، اتحاد اور تنظیم پر عمل پیرا ہونے کی ضرورت ہے۔ان کا مزید کہنا ہے کہ مسلمانانِ برصغیر کے خوابوں کی تعبیر کے لیے پاکستان کو معاشی قوت بنانا بنیادی تقاضہ ہے۔صدر ن لیگ میاں شہباز شریف کا یہ بھی کہنا ہے کہ ہم عہد کرتے ہیں کہ میاں نواز شریف کی قیادت میں قیامِ پاکستان کے مقاصد کو تعبیر دے کر رہیں گے۔



  تازہ ترین   
امریکی صدر نے ایران سے جنگ بندی ختم، دوبارہ حملوں کا اشارہ دے دیا
اسرائیل کا گلوبل صمود فلوٹیلا کے گرفتار ارکان کو یونان بھیجنے کا فیصلہ
دہشتگردی کے عفریت کے مکمل خاتمے تک جنگ جاری رکھیں گے: وزیراعظم
اسرائیل کے لبنان میں حملے تیز، مزید 28 افراد شہید، متعدد زخمی
حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا
چینی و امریکی وزرائے خارجہ کا رابطہ، مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر گفتگو
اماراتی شہریوں پر ایران، لبنان اور عراق کیلئے سفری پابندیوں کا اعلان
صدرِ مملکت کا عالمی یومِ مزدور پر پیغام: محنت کش قومی ترقی کی بنیاد قرار





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر