پشاور کے قریب پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گر کر تباہ، دونوں پائلٹس شہید

پشاور(نیشنل ٹائمز): پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ معمول کے ٹریننگ مشن کے دوران پشاور کے قریب گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں دونوں پائلٹس شہید ہوگئے۔ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق صوبہ خیبرپختونخوا کے دارالحکومت پشاور کے قریب طیارہ حادثے میں دونوں پائلٹس شہید ہوئے، جہاز گرنے سے زمین پر کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی، ائیر ہیڈ کوارٹرز نے واقعے کی وجوہات جاننے کیلئے بورڈ آف انکوائری تشکیل دے دیا ہے۔ورسک روڈ گھڑی تاجک نزد شاہدل بانڈہ پیپل اسٹاپ کے قریب تربیتی جہاز گرنے کی اطلاع ملنے پر ریسکیو1122 کی ایمبولینس اور فائر ویکل نے موقع پر پہنچ کر امدادی کاروائیاں شروع کر دیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ ورسک روڈ پر تربیتی طیارہ گرنے کے بعد آگ لگ گئی تاہم مقامی لوگوں کا جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا۔



  تازہ ترین   
امریکی صدر نے ایران سے جنگ بندی ختم، دوبارہ حملوں کا اشارہ دے دیا
اسرائیل کا گلوبل صمود فلوٹیلا کے گرفتار ارکان کو یونان بھیجنے کا فیصلہ
دہشتگردی کے عفریت کے مکمل خاتمے تک جنگ جاری رکھیں گے: وزیراعظم
اسرائیل کے لبنان میں حملے تیز، مزید 28 افراد شہید، متعدد زخمی
حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا
چینی و امریکی وزرائے خارجہ کا رابطہ، مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر گفتگو
اماراتی شہریوں پر ایران، لبنان اور عراق کیلئے سفری پابندیوں کا اعلان
صدرِ مملکت کا عالمی یومِ مزدور پر پیغام: محنت کش قومی ترقی کی بنیاد قرار





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر