تحریک عدم اعتماد، کراچی کی سیاست میں بڑا بریک تھرو

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)عدم اعتماد کی تحریک سے متعلق کراچی کی سیاست میں بڑا بریک تھرو ہوا ہے جہاں پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری اور کنوینر متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان خالد مقبول صدیقی کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا۔ ذرائع نے بتایا کہ اس دوران سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری نے حکومتی اتحادی جماعت کے سربراہ خالد مقبول صدیقی سے استفسار کیا کہ انہوں نے عدم اعتماد کی تحریک پر کیا فیصلہ کیا؟آصف علی زرداری نے خالد مقبول صدیقی سے کہا کہ میں نے آپ سے کہا ہے کہ آپ براہِ راست مجھ سے اور بلاول سے رابطے میں رہیں۔ذرائع کے مطابق خالد مقبول صدیقی نے مثبت انداز میں جواب دیا کہ جی بالکل، رابطہ رہے گا۔شریک چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ اسلام آباد آئیں، ملاقات کرتے ہیں، اس میں جو بھی طے ہوگا اس پر عمل ہوگا، جبکہ میں اور بلاول براہِ راست رابطے اور معاملات کی خود نگرانی کر رہے ہیں۔ ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ نے بتایا کہ وہ کل اسلام آباد پہنچ رہے ہیں۔



  تازہ ترین   
‏صدرِ مملکت نے ایڈیشنل ججز کی تقرری و توثیق کی منظوری دے دی
آزاد کشمیر انتخابات: 4 نشستوں پر نتائج کا سلسلہ جاری، سردار عتیق ہار گئے
امریکا اور اسرائیل کے شام سے جوہری مواد ہٹانے کے لیے مذاکرات کامیاب
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 111 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ
امریکا کردستان میں فوجی اڈے 30 ستمبر تک بغداد کے حوالے کر دیگا: عراقی حکومت کی تصدیق
صدر، وزیراعظم کا تمام شہریوں خصوصاً اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کا عزم
مسلم لیگ (ن) دو تہائی اکثریت سے آزاد کشمیر میں حکومت بنائے گی: رانا ثناء اللہ
آزاد کشمیر الیکشن کا تیسرا مرحلہ: باغ اور حویلی میں پولنگ کا وقت ختم، گنتی شروع





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر