اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)آرٹیکل 63 اے صدارتی ریفرنس کی تشریح کے لیے سپریم کورٹ آف پاکستان کا لارجر بینچ تشکیل دے دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق چیف جسٹس کی سربراہی میں 5 رکنی بینچ 24 مارچ کو سماعت کرے گا۔بینچ میں جسٹس منیب اختر، جسٹس اعجاز الاحسن، جسٹس مظہر عالم اور جسٹس جمال خان مندوخیل شامل ہیں۔
سپریم کورٹ: آرٹیکل 63اے صدارتی ریفرنس کی تشریح کیلئے لارجر بینچ تشکیل



