حاسد OIC کانفرنس کامیاب ہوتے نہیں دیکھنا چاہتے: شاہ محمود قریشی

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)وزیرِ خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ ان شاء اللّٰہ او آئی سی کانفرنس کامیابی سے ہم کنار ہو گی، جو پاکستان کے حاسد ہیں وہ اسے کامیاب ہوتے نہیں دیکھنا چاہتے۔او آئی سی کے وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس کے حوالے سے وزیرِ خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے جاری کیے گئے بیان میں کہا ہے کہ بھارت اب بھی او آئی سی کانفرنس کو ناکام بنانے کے لیے دن رات کوششیں کر رہا ہے۔’’بھارت کو کانفرنس میں مسئلہ کشمیر اٹھائے جانے کا خدشہ ہے‘‘انہوں نے کہا کہ اللّٰہ تعالی ٰکی مدد شامل حال ہے، او آئی سی کانفرنس ضرور کامیاب ہو گی، بھارت کو خدشہ ہے کہ پاکستان اس کانفرنس میں مسئلہ کشمیر کو اٹھائے گا۔وزیرِ خارجہ نے کہا کہ ہم نے اس کانفرنس میں مسلم امہ کی توجہ کشمیر کی بگڑتی صورتِ حال پر مبذول کروانی ہے۔انہوں نے کہا کہ آج ہم اس اجلاس میں کشمیر کےمعاملے کو اجاگر کریں گے، کشمیر میں ظلم ہو رہا ہے، نسل کشی کی جا رہی ہے۔’’کشمیریو! ہم تمہیں بھولے نہیں‘‘مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان اس اجلاس سے کشمیر کے حوالے سے واضح آواز بلند کرے گا، کشمیریو! ہم تمہیں بھولے نہیں، ہم تمہارے ساتھ ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ اس وقت او آئی سی کا 48 واں اجلاس ہونے جا رہا ہے، کشمیر کے مسئلے کو اس کانفرنس میں جو اہمیت دی جائے گی وہ ماضی سے مختلف ہو گی۔وزیرِ خارجہ نے چیئرمین پیپلز پارٹی کے حوالے سے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری کو او آئی سی کانفرنس کے ایجنڈے کا علم نہیں۔’’پہلی بار چینی وزیرِ خارجہ OIC کانفرنس میں شریک ہونگے‘‘’’ہماری‘‘ او آئی سی اور پاکستانانہوں نے مزید کہا کہ تاریخ میں پہلی بار چینی وزیرِ خارجہ او آئی سی کانفرنس میں شرکت اور خطاب کریں گے، چین مسلم امہ سے تعلقات کو وسعت دینا چاہتا ہے۔شاہ محمود قریشی نے یہ بھی کہا کہ دسمبر میں بھی ہم نے افغانستان کے معاملے پر اجلاس بلوایا، ہم نے دنیا کی توجہ افغانستان کی جانب مبذول کرائی۔



  تازہ ترین   
‏صدرِ مملکت نے ایڈیشنل ججز کی تقرری و توثیق کی منظوری دے دی
آزاد کشمیر انتخابات: 4 نشستوں پر نتائج کا سلسلہ جاری، سردار عتیق ہار گئے
امریکا اور اسرائیل کے شام سے جوہری مواد ہٹانے کے لیے مذاکرات کامیاب
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 111 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ
امریکا کردستان میں فوجی اڈے 30 ستمبر تک بغداد کے حوالے کر دیگا: عراقی حکومت کی تصدیق
صدر، وزیراعظم کا تمام شہریوں خصوصاً اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کا عزم
مسلم لیگ (ن) دو تہائی اکثریت سے آزاد کشمیر میں حکومت بنائے گی: رانا ثناء اللہ
آزاد کشمیر الیکشن کا تیسرا مرحلہ: باغ اور حویلی میں پولنگ کا وقت ختم، گنتی شروع





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر