جب حکومت بنانے کے لیے جہاز بھر بھر کر لائے گئے تب ضمیر کی آواز کہاں تھی؟ مولانا فضل الرحمان

کراچی(نیشنل ٹائمز): پی ڈی ایم کے صدر اور جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ جب حکومت بنانے کے لیے جہاز بھر بھر کر لائے جارہے تھے تب ضمیر کی آواز کہاں تھی۔
جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچے جہاں ایئرپورٹ پر اُن کا استقبال سندھ کے سیکریٹری جنرل راشد محمود سومرو سمیت دیگر قائدین نے کیا۔جے یوآئی کے سندھ کے ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات مولانا سمیع الحق سواتی کے مطابق مولانا فضل الرحمان نے پیر کو کراچی پہنچتے ہی رات گئے جامعہ دارالعلوم کراچی کورنگی کا تعزیتی دورہ کیا اور وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے صدر مولانا مفتی محمد تقی عثمانی سے حال ہی میں انتقال کرجانے والے شیخ الحدیث اور دارلعلوم کراچی کے نائب رئیس دارالافتاء مفتی محمود اشرف عثمانی کے انتقال پر تعزیت کی۔مولانا فضل الرحمان نے مرحوم مفتی محمود اشرف عثمانی کی علمی خدمات پر انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ان کے درجات کی بلندی کے لیے بھی دعا کی۔کراچی میں مختلف وفود سے ملاقات میں مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا موجودہ حکمرانوں نے عوام کا جینا محال کردیا اور عام آدمی کی زندگی اجیرن ہوگئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب ناجائز حکومت بن رہی تھی تب جہاز بھر بھر کے لائے جا رہے تھے تو اس وقت ضمیر کی آواز کہاں تھی۔مولانا فضل الرحمان نے کارکنان سے لانگ مارچ کے لیے تیار رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ہماری تحریک فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہوچکی ہے، ناجائز طریقے سے مسلط ہونے والے ٹولے کو اقتدار کے ایوانوں سے باہر کرکے دم لیں گے۔دوسری جانب مولانا فضل الرحمان مختصر دورے کے دوران آج تحریک عدم اعتماد پر حمایت کے لیے حکومت کی اتحادی جماعت ایم کیو ایم پاکستان کے عارضی مرکز بہادر آباد جائیں گے اور اُن سے حمایت مانگیں گے۔

 



  تازہ ترین   
امریکی صدر نے ایران سے جنگ بندی ختم، دوبارہ حملوں کا اشارہ دے دیا
اسرائیل کا گلوبل صمود فلوٹیلا کے گرفتار ارکان کو یونان بھیجنے کا فیصلہ
دہشتگردی کے عفریت کے مکمل خاتمے تک جنگ جاری رکھیں گے: وزیراعظم
اسرائیل کے لبنان میں حملے تیز، مزید 28 افراد شہید، متعدد زخمی
حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا
چینی و امریکی وزرائے خارجہ کا رابطہ، مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر گفتگو
اماراتی شہریوں پر ایران، لبنان اور عراق کیلئے سفری پابندیوں کا اعلان
صدرِ مملکت کا عالمی یومِ مزدور پر پیغام: محنت کش قومی ترقی کی بنیاد قرار





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر