روس اور یوکرین مذاکراتی معاہدے کے قریب ہیں، ترکی

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)ترکی کا کہنا ہے کہ روس اور یوکرین مذاکراتی معاہدے کے قریب پہنچ چکے ہیں۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ترکی کے وزیر خارجہ میولوت چاوش اوغلو نے اتوار کے روز کہاکہ بلاشبہ، روس اور یوکرین کے درمیان جنگ جاری ہے، عام شہری مارے جا رہے ہیں، اس کے ساتھ سمجھوتہ کرنا کوئی آسان بات نہیں ہے۔تاہم انہوں نے کہا کہ ترکی دیکھ رہا ہے کہ دونوں فریقین ایک معاہدے کے قریب پہنچ چکے ہیں۔ترک وزیر خارجہ نے کہا کہ ترکی دونوں ممالک کی مذاکراتی ٹیموں کے ساتھ رابطے میں ہے لیکن انہوں نے مذاکرات کی تفصیلات بتانے سے انکار کر دیا۔اس کے علاوہ انہوں نے کہا کہ ترکی یوکرینی صدر زیلینسکی اور روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے درمیان ملاقات کی میزبانی کے لیے تیار ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ‘ہم امن کے لیے دن رات کام کر رہے ہیں’۔



  تازہ ترین   
وزیراعظم کا پٹرول 74، ڈیزل کی قیمت میں 67 روپے فی لٹر کمی کا اعلان
ایران امریکا معاہدہ: قومی اسمبلی میں اظہار تشکر کی قرارداد منظور
سلامتی کونسل سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لے: پاکستان
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی بجٹ پیش کر رہے ہیں
صدر نے سپریم کورٹ اور وفاقی آئینی عدالت کے چیفس کے دورۂ روس کی منظوری دیدی
لبنان، حزب اللہ، اسرائیل سمیت تمام محاذوں پر مکمل جنگ بندی کی توقع رکھتے ہیں: ٹرمپ
امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات کا سلسلہ آج سوئٹرز لینڈ میں شروع ہوگا
امریکی نائب صدر آج رات مذاکرات کیلئے سوئٹزرلینڈ روانہ نہیں ہوں گے، وائٹ ہاؤس





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر