روس کا یوکرین پرہائپرسونک میزائل حملہ،100یوکرینی فوجی ہلاک

ماسکو(نیشنل ٹائمز): روسی فوج کے یوکرین پر ہائپرسونک میزائل حملے میں 100یوکرینی فوجی ہلاک ہوگئے۔روس کی وزارت دفاع کے مطابق یوکرین میں ہائپرسونک میزائل حملے میں ایندھن اسٹورکرنے والی سائٹ کوتباہ کردیا گیا۔روسی وزارت دفاع کا مزید کہنا تھا کہ یوکرین کے جنوبی علاقے میں ہاپرسونک میزائل حملے میں ٹریننگ سینٹرکونشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں یوکرین کی اسپشل فورس کے100اہلکارہلاک ہوگئے۔روسی حکام کے مطابق یوکرین پرحملے میں طویل فاصلے تک مارکرنے والے دیگرہتھیاربھی استعمال کئے جارہے ہیں۔دوسری جانب یوکرین کے جنوبی علاقے میں روسی فوج کے حملوں کے بعد کیمیکل پلانٹ سے ایمونیا گیس کا اخراج شروع ہوگیا۔حکام نے قریبی آبادی کومحفوظ مقام پرمنتقل ہونے کی ہدایت کی ہے۔



  تازہ ترین   
امریکا ایران مذاکرات کیلئے پاکستان کا کردار قابل تحسین ہے: انتونیو گوتریس
اسحاق ڈار سے برطانوی وزیر مملکت اسٹیفن ڈاؤٹی کی ملاقات، تعلقات مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کو نشانِ امتیاز عطا کردیا گیا
دہشت گردوں کی سرپرستی قبول نہیں: طلال چوہدری کا پی ٹی آئی کو واضح پیغام
ڈی آئی خان میں فائرنگ کے دو واقعات میں ایف بی آر اور پولیس کے 5 اہلکار شہید
مکہ دفاعی اتحاد کے تحت سعودی عرب کو فوجی دستے اور صلاحیتیں فراہم کرنے کا فیصلہ
ماسکو فارمیٹ کا آٹھواں اجلاس، افغانستان کی صورتحال اور علاقائی سلامتی پر غور
ایران کے ساتھ براہ راست مذاکرات کیلئے ہمیشہ تیار ہیں: امریکی صدر کا اعلان





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر