کسی ممبرکو ووٹ کاحق استعمال کرنے سے نہیں روکیں گے، شاہ محمود قریشی

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ ہم عدم اعتماد کا مقابلہ آئینی طریقےسے کریں گے اور کسی ممبر کو ووٹ کا حق استعمال کرنے سے نہیں روکیں گے۔ ملکی سیاسی صورتحال پر بات کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ کل او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل کا 48 واں اجلاس ہوگا، جس کی تیاریاں مکمل ہوچکی ہیں، اجلاس کی میزبانی کا اعزاز وزیر اعظم عمران خان کی کاوشوں کا ثمر ہے، یہ کاوشیں کسی ایک جماعت کی نہیں، پاکستان کی ہیں، پاکستان او آئی سی کا بانی رکن ہے، او آئی سی کیلئے ہر حکومت نے اپنے اپنے دور میں کردار ادا کیا ہے۔وزیرخارجہ نے کہا کہ چین کے وزیرخارجہ بطور مہمان خصوصی آج تشریف لارہے ہیں، مصر کے وزیرخارجہ آ چکے ہیں، اور بیشتر وزیر خارجہ آج آئیں گے۔ تمام وزرائے خارجہ 23 مارچ کو نیشنل ڈے پریڈ میں بطور مہمان خصوصی شرکت کریں گے۔ وزیر اعظم عمران خان اس اجلاس سے کلیدی خطاب کریں گے، امہ کو درپیش سلگتے ہوئے موضوعات کے علاوہ 100 سے زائد قراردادیں زیر بحث آئیں گی،انشاءاللہ پاکستان کے وقار میں اضافہ ہو گا، کل او آئی سی کی چیئرمین شپ ایک سال کیلئےپاکستان کو منتقل ہوجائےگی، اس اجلاس کی سائیڈ لائنز پر ہمیں دو طرفہ ملاقاتوں کا موقع بھی میسر آئے گا،شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ آج میری ان چار پانچ وزرائے خارجہ، جو اجلاس میں شرکت کیلئے پاکستان تشریف لاچکے ہیں ان کے ساتھ ملاقاتیں طے ہیں، ہماری سیاسی کمیٹی کے اجلاس مسلسل ہو رہے ہیں، آج بھی وزیراعظم کی سربراہی میں سیاسی کمیٹی کااجلاس ہوگا، ہم تصادم نہیں چاہتے، ہم عدم اعتماد کا مقابلہ آئینی طریقےسے کریں گے، کسی ممبر کو ووٹ کاحق استعمال کرنےسےنہیں روکیں گے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ عدم اعتماد میں نمبرز پورے کرنے کی ذمہ داری اپوزیشن کی ہے، اپوزیشن نمبرز پورے کرنے کیلئے ضمیر فروشی پراترچکی ہے، سپریم کورٹ سےہارس ٹریڈنگ ختم کرنےکیلئےرہنمائی چاہتےہیں، یہ بھی رہنمائی لیں گے کہ کیا یہ ممبران تاحیات نااہل ہوں گے؟ ، اگر وہ تاحیات نہ اہل ہو سکتے ہیں تو انہیں یہ قدم اٹھانے سے پہلے باردگر سوچنا چاہیے، مجھےبلاول کی بہت سی باتوں پر ہنسی آتی ہے، وقت کےساتھ ساتھ سیکھ جائیں گے، بلاول سے کہتا ہوں کہ خدا کیلئے بڑے ہوجائیں۔



  تازہ ترین   
‏صدرِ مملکت نے ایڈیشنل ججز کی تقرری و توثیق کی منظوری دے دی
آزاد کشمیر انتخابات: 4 نشستوں پر نتائج کا سلسلہ جاری، سردار عتیق ہار گئے
امریکا اور اسرائیل کے شام سے جوہری مواد ہٹانے کے لیے مذاکرات کامیاب
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 111 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ
امریکا کردستان میں فوجی اڈے 30 ستمبر تک بغداد کے حوالے کر دیگا: عراقی حکومت کی تصدیق
صدر، وزیراعظم کا تمام شہریوں خصوصاً اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کا عزم
مسلم لیگ (ن) دو تہائی اکثریت سے آزاد کشمیر میں حکومت بنائے گی: رانا ثناء اللہ
آزاد کشمیر الیکشن کا تیسرا مرحلہ: باغ اور حویلی میں پولنگ کا وقت ختم، گنتی شروع





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر