مولانا فضل الرحمان کو صدرِپاکستان بنانے کے سوال پر شہبازشریف نے کیا جواب دیا؟

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز): مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کا کہنا ہےکہ عدم اعتماد اللہ نے چاہا کامیاب ہوگی، اس کے بعد الیکٹورل سمیت ضروری اصلاحات کریں گے اور پھر فوری الیکشن میں جانا چاہیے۔جیونیوز کے پروگرام جرگہ میں میزبان سلیم صافی سے گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ ’مولانا فضل الرحمان انتہائی لائق احترام ہیں، سب جماعتوں کا اپنا مقام اور ووٹنگ اسٹرینتھ بھی ہے، مولانا فضل الرحمان، آصف زرداری، بلاول، اختر مینگل، امیر ہوتی سمیت سب سرگرم ہیں، ہمیں سب کو ساتھ لے کر چلنا ہے، سب کو ان کا حصہ ملنا چاہیے‘۔انہوں نے کہا کہ ’عدم اعتماد کے روز علی وزیر کی ووٹنگ کے لیے اسپیکر کو پروڈکشن آرڈر کا کہیں گے، اگر وہ نہ مانے تو عدالت جائیں گے، وہ کس طریقے سے پروڈکشن آرڈر جاری نہیں کریں گے، عدالت کے فیصلے ہیں کسی کو ووٹ کے حق سے محروم نہیں کیا جاسکتا‘۔مولانا فضل الرحمان کو صدرِ پاکستان بنائے جانے سے متعلق سوال پر شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ‘مولانا ہمارے امیر ہیں اور ہم ان کے پیچھے نماز بھی پڑھتے ہیں، ان کے پیچھے چلتے ہیں لہٰذا تمام آپشنز ٹیبل پر ہیں جب کہ بلاول چھوٹے بھائی کی طرح ہیں‘۔ہے ہیں، کسی کو شوق نہیں اتنا بڑا بوجھ اپنے کاندھوں پر ڈالے، یہ ایک چیلنج ہے اس سے کامیابی سے آگے بڑھتے ہیں تو اگلے چیلنج اور بڑے ہیں، اس میں ملک کے معاشی حالات، غربت ، بیروزگاری ٹھیک کرنا، یہ سب جان جوکھم میں ڈالنے کا کام ہے کیونکہ عمران خان نے ساڑھے تین سالوں میں 2018 تک کے قرضوں کا 66 فیصد لیا اور ایک نئی اینٹ کہیں نہیں لگائی‘۔شہبازشریف کا کہنا تھا کہ ’عدم اعتماد اللہ نے چاہا کامیاب ہوگی، اس کے بعد الیکٹورل سمیت ضروری اصلاحات کریں گے، پھر فوری الیکشن میں جانا چاہیے، فریش مینڈیٹ کے ساتھ قوم کی خدمت میں ہی سب کا بھلا ہے‘۔ٹیلی فون کالز سے متعلق سوال پر انہوں نے کہا کہ ’کہیں سے کوئی شکایت نہیں ملی، کسی نے نہیں کہا کہ فون آیا ہے اور کہا گیا یہ کردو یا وہ کردو، کسی کو کہیں سے فون نہیں آیا‘۔ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ’ فوج ایک آئینی ادارہ ہے اور اس کا آئینی رول ہے، فوج پاکستان کی جغرافیائی سرحدوں کی حفاظت کرتی ہے، دہشتگردی کے خلاف جنگ میں اس کا تاریخ رول سب کو پتا ہے لہٰذا مشاورت کا عمل درست چلے تو ہم 10 سال میں ملک کی تقدیر بدل سکتے ہیں‘۔



  تازہ ترین   
امریکی صدر نے ایران سے جنگ بندی ختم، دوبارہ حملوں کا اشارہ دے دیا
اسرائیل کا گلوبل صمود فلوٹیلا کے گرفتار ارکان کو یونان بھیجنے کا فیصلہ
دہشتگردی کے عفریت کے مکمل خاتمے تک جنگ جاری رکھیں گے: وزیراعظم
اسرائیل کے لبنان میں حملے تیز، مزید 28 افراد شہید، متعدد زخمی
حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا
چینی و امریکی وزرائے خارجہ کا رابطہ، مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر گفتگو
اماراتی شہریوں پر ایران، لبنان اور عراق کیلئے سفری پابندیوں کا اعلان
صدرِ مملکت کا عالمی یومِ مزدور پر پیغام: محنت کش قومی ترقی کی بنیاد قرار





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر