صبا فیصل کی اپنے چہرے پر مونچھیں بنانے کی ویڈیو

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)پاکستانی ٹی وی ڈراموں کی سنیئر اداکارہ صبا فیصل نے اپنے چہرے پر مونچھیں بنانے کی دلچسپ ویڈیو شیئر کردی۔64 سالہ اداکارہ صبا فیصل نے اپنے انسٹاگرام پر ٹک ٹاک کی نئی ویڈیو شیئر کی، جس میں وہ ساتھی اداکار سمیع خان کے ساتھ تفریح کرتی نظر آرہی ہیں۔فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر صبا فیصل کی شیئر کی گئی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ اپنے بالوں کو ہونٹوں کے اوپر رکھ کر مونچھیں بناتی نظر آرہی ہیں۔ویڈیو میں مزید دیکھا جاسکتا ہے کہ تھوڑی دیر بعد وہ اپنے ساتھی اداکار سمیع خان کے ساتھ بھی یہی عمل دہراتی نظر آرہی ہیں۔صبا فیصل نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ ’سیٹ پر ڈرامے میں بیٹے کا کردار نبھانے والے اداکار سمیع خان کے ساتھ موج مستی‘، جبکہ اپنی ویڈیو میں وہ بہت خوش بھی نظر آرہی ہیں۔سوشل میڈیا پر صارفین کی جانب سے ان کی ویڈیو کو خوب پسند کیا جارہا ہے، جبکہ چند گھنٹوں میں 80 ہزار سے زیادہ مرتبہ اس ویڈیو کو دیکھا جاچکا ہے۔



  تازہ ترین   
نئے انتظامی یونٹس ہی مسائل کا حل، معاملہ عوام کے پاس لے جانا ہوگا: محسن نقوی
نئے انتظامی یونٹس نہ بنانے سے گورننس مسائل بڑھ رہے ہیں، حکومت کو بزنس کمیونٹی کے قریب آنا ہوگا: میاں عامر محمود
لاہور کے علاقے سکھ نہر میں مکان کی چھت گر گئی، 4 بچوں سمیت 11 افراد جاں بحق
تربت سے دو روز قبل اغوا ہوئے 4 پنجابی اور 2 پشتون مزدوروں کی لاشیں برآمد
صدر آصف زرداری سے محسن نقوی کی ملاقات، امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال
سعودی وزیر دفاع کی امریکی نائب صدر سے ملاقات، ایران سے کشیدگی میں کمی کا اعادہ
جاپان: زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 28 ہو گئی، شدید گرمی اور حبس کی لہر برقرار
امریکا کے ایک بار پھر ایران پر حملے، درجنوں اہداف کو نشانہ بنانے کا دعویٰ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر