اسپیکر صاحب نے 22 مارچ سے پہلے اجلاس نہ بلایا تو آئین شکنی ہوگی: مریم اورنگزیب

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ اپوزیشن نے 8 مارچ کو ریکوزیشن جمع کرائی، اس طرح آخری دن22 مارچ بنتا ہے، اگر اسپیکر صاحب نے 22 مارچ سے پہلے اجلاس نہ بلایا تو آئین شکنی ہوگی، آئین شکنی کے بارے میں آرٹیکل 5 واضح ہے اور آرٹیکل 6 میں سزا لکھی ہے۔مریم اورنگزیب نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ آئین کے مطابق ایک چوتھائی ارکان ریکوزیشن دیں تو اسپیکر اجلاس بلانے کے پابند ہیں اور آئین کے آرٹیکل 54 میں لکھا ہے کہ اسپیکر 14 روز سے زائد تاخیر نہیں کرسکتے۔اُنہوں نے کہا کہ آرٹیکل 95 میں عدم اعتماد کی تحریک کا طریقہ کار واضح ہے، آئین پابند کرتا ہے تحریک جمع ہونے پر 7 دن میں اسپیکر کارروائی مکمل کریں۔ترجمان مسلم لیگ ن نے یہ بھی کہا کہ تحریک آنے پر اسپیکر 3 دن بعد اور7 دن سے پہلے رائے شماری کرانے کے پابند ہیں، ایوان کو چلانے کے رول 37 تمام متعلقہ طریقہ کار کی مکمل وضاحت کرتا ہے۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ رول37 کہتا ہے اسپیکراجلاس میں تلاوت کے فوری بعد تحریک عدم اعتماد پیش کریں، اسپیکر اس کے علاوہ اور کارروائی ایوان میں نہیں کرسکتے۔اُنہوں نے مزید کہا کہ تحریک ایوان میں پیش کرنے کی اجازت کے بعد اسپیکر اجلاس ملتوی نہیں کرسکتے، آئینی وقانونی شقوں سے روگردانی آئین شکنی ہے اور آئین شکنی ملک سے غداری اوربغاوت کے زمرے میں آتی ہے۔



  تازہ ترین   
‏صدرِ مملکت نے ایڈیشنل ججز کی تقرری و توثیق کی منظوری دے دی
آزاد کشمیر انتخابات: 4 نشستوں پر نتائج کا سلسلہ جاری، سردار عتیق ہار گئے
امریکا اور اسرائیل کے شام سے جوہری مواد ہٹانے کے لیے مذاکرات کامیاب
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 111 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ
امریکا کردستان میں فوجی اڈے 30 ستمبر تک بغداد کے حوالے کر دیگا: عراقی حکومت کی تصدیق
صدر، وزیراعظم کا تمام شہریوں خصوصاً اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کا عزم
مسلم لیگ (ن) دو تہائی اکثریت سے آزاد کشمیر میں حکومت بنائے گی: رانا ثناء اللہ
آزاد کشمیر الیکشن کا تیسرا مرحلہ: باغ اور حویلی میں پولنگ کا وقت ختم، گنتی شروع





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر