کینیڈا میں کلہاڑی سے مسجد پر حملہ کرنے والا گرفتار

اوٹاوا(نیشنل ٹائمز): کینیڈا میں کلہاڑی بردار شخص کی مسجد پر حملے اور نمازیوں کو نقصان پہنچانے کی کوشش ناکام بنادی گئی، پولیس نے دہشت گرد کو گرفتار کرلیا۔کینیڈین میڈیا کے مطابق شہر میسیساگا میں واقع مسجد دار التوحید اسلامک سینٹر میں نماز فجر کے وقت 24 سالہ شخص نے کلہاڑی کے ساتھ نمازیوں پر حملے کی کوشش کی۔ ملزم اپنے ساتھ پیپر اسپرے بھی لایا تھا (جو عموماً ریچھ کو بھگانے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے) تاکہ اس سے لوگوں کی مزاحمت کو کم کرسکے تاہم اسے کامیابی نہ ملی۔مسجد کے امام نے بتایا کہ ملزم کلہاڑی اور بیئر اسپرے لے کر آیا، بیئر اسپرے سے چند نمازی زخمی بھی ہوئے۔ ایک عینی شاہد نے بتایا کہ ایک شخص تین نمازیوں پر بیئر اسپرے کرنے کی کوشش کررہا تھا جوکہ کلہاڑی اٹھایا ہوا تھا، لوگوں کے چیخںے پر نماز کی پہلی صف میں موجود لوگوں کو اس بات کا احساس ہوا کہ کچھ گڑبڑ ہے، اسی وقت ایک نمازی پیچھے مڑا اور اس نے حملہ آور کے ہاتھ سے کلہاڑی گرادی اور اسے پکڑلیا اور اس وقت تک نہیں چھوڑا جب تک پولیس نہ آگئی۔



  تازہ ترین   
بلوچستان میں سی ٹی ڈی کی بڑی کارروائیاں، 14 دہشتگرد ہلاک
مرحبا رمضان! سعودی عرب، خلیجی ممالک اور افغانستان میں آج پہلا روزہ
مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج، رمضان کا چاند نظر آنے کے قوی امکانات
ڈی آئی خان: دہشت گردوں کا مسافر بسوں اور کسٹم آفس پر حملہ، ایک اہلکار شہید
فلسطینیوں کی جبری بے دخلی کسی صورت قبول نہیں، پاکستان کا دو ٹوک مؤقف
عمران خان کی صحت بالکل ٹھیک، پی ٹی آئی کا مؤقف سیاسی ہے: رانا ثنا اللہ
شہبازشریف کی امیر قطر سے ٹیلیفونک گفتگو، رمضان المبارک کی مبارکباد دی
باجوڑ: چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کا حملہ، 11 جوان شہید، 12 خوارج جہنم واصل





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر