ترین گروپ کا پھر بزدار کی تبدیلی کا مطالبہ

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)حکمراں جماعت پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے جہانگیر ترین گروپ نے ایک بار پھر وزیرِ اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی تبدیلی کا مطالبہ کر دیا۔ترین گروپ کی حکومتی ٹیم سے ملاقات، اندرونی کہانی جہانگیر ترین گروپ کی حکومتی شخصیات سے ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی۔وزیرِ تعلیم پنجاب مراد راس کی قیادت میں حکومتی ٹیم نے ترین گروپ سے مذاکرات کیے۔ترین گروپ کے 17 ارکانِ اسمبلی نے تحفظات کی طویل فہرست حکومتی ٹیم کو پیش کر دی۔ترین گروپ نے حلقوں کے مسائل، بیورو کریسی کے رویے اور انتقامی رویے سے بھی حکومتی ٹیم کو آگاہ کیا۔حکومتی ٹیم نے ترین گروپ کو وزیرِ اعظم عمران خان یا وزیرِ اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے ملاقات کی پیشکش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان ملاقاتوں کا اہتمام کروا سکتے ہیں۔مذاکراتی ٹیم نے ترین گروپ کے مطالبات سے وزیرِ اعظم عمران خان اور وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کو آگاہ کر دیا۔مذاکراتی کمیٹی کے ایک رکن کا کہنا ہے کہ جہانگیر ترین گروپ نے حلقوں کے حقیقی تحفظات حکومت کی مذاکراتی ٹیم کے سامنے رکھ دیے ہیں۔حکوذرائع کا مزید کہنا ہے کہ حکومتی مذاکراتی ٹیم کے جہانگیر ترین گروپ سے آج شام دوبارہ ٹیلی فونک رابطے کا امکان ہے۔ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ آئندہ ایک دو روز میں جہانگیر ترین گروپ سے حکومتی ٹیم کی دوبارہ ملاقات کا بھی امکان ہے۔



  تازہ ترین   
‏صدرِ مملکت نے ایڈیشنل ججز کی تقرری و توثیق کی منظوری دے دی
آزاد کشمیر انتخابات: 4 نشستوں پر نتائج کا سلسلہ جاری، سردار عتیق ہار گئے
امریکا اور اسرائیل کے شام سے جوہری مواد ہٹانے کے لیے مذاکرات کامیاب
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 111 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ
امریکا کردستان میں فوجی اڈے 30 ستمبر تک بغداد کے حوالے کر دیگا: عراقی حکومت کی تصدیق
صدر، وزیراعظم کا تمام شہریوں خصوصاً اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کا عزم
مسلم لیگ (ن) دو تہائی اکثریت سے آزاد کشمیر میں حکومت بنائے گی: رانا ثناء اللہ
آزاد کشمیر الیکشن کا تیسرا مرحلہ: باغ اور حویلی میں پولنگ کا وقت ختم، گنتی شروع





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر