رمضان میں گیم شوز پر پابندی لگائی جائے، وزیر مذہبی امور کا مطالبہ

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)وفاقی وزیر برائے مذہبی امور پیر نور الحق قادری نے وزیر اعظم عمران خان سے رمضان المبارک کے دوران گیم شوز پر پابندی لگانے کا مطالبہ کیا ہے۔نور الحق قادری نے وزیر اعظم عمران خان کو ایک خط لکھا ہے جس میں انہوں نے رمضان نشریات سے متعلق درخواست کی ہے۔وزارت مذہبی امور کی جانب سے سوشل میڈیا پر شیئر کیے گئے خط میں وزیر مذہبی امور نورالحق قادری نے رمضان ٹرانسمیشن سے متعلق عوامی حلقوں کی شکایات پر رمضان نشریات کے 6 رہنما اصول وزیراعظم عمران خان کو ارسال کیے ہیں۔وزیر مذہبی امور کی جانب سے لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ دوران رمضان معاشرے میں مذہبی و مسلکی ہم آہنگی کا فروغ رمضان نشریات کی اولین ترجیح ہونی چاہیے، ساتھ ہی رمضان نشریات میں متنازع مسائل، مسلکی بحث سے ہر ممکن اجتناب کیا جائے۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ رمضان نشریات کے میزبان ضروری دینی و مذہبی علم سے آراستہ ہوں، میزبان و مہمانوں کا ڈریس کوڈ ماہ رمضان کے تقدس کے مطابق ہونا چاہیے۔ نورالحق قادری نے اپنے خط میں مزید درخواست کی ہے کہ رمضان المبارک کے دوران مقدس شخصیات اور مسالک کے ماننے والوں کا احترام ملحوظِ خاطر رکھا جائے، سحر اور افطار کے اوقات میں گیم شوز اور دیگر غیر سنجیدہ پروگرامز نشر کرنے سے اجتناب کیا جائے، نیز ماہ رمضان میں غیر اخلاقی، غیر مناسب اشتہارات و پروگرام نشر کرنے پر پابندی لگائی جائے۔خط میں مزید کہا گیا ہے کہ وزارتِ اطلاعات اور پیمرا اس حوالے سے ٹی وی چینلز کو مناسب ہدایات جاری کریں۔



  تازہ ترین   
‏صدرِ مملکت نے ایڈیشنل ججز کی تقرری و توثیق کی منظوری دے دی
آزاد کشمیر انتخابات: 4 نشستوں پر نتائج کا سلسلہ جاری، سردار عتیق ہار گئے
امریکا اور اسرائیل کے شام سے جوہری مواد ہٹانے کے لیے مذاکرات کامیاب
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 111 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ
امریکا کردستان میں فوجی اڈے 30 ستمبر تک بغداد کے حوالے کر دیگا: عراقی حکومت کی تصدیق
صدر، وزیراعظم کا تمام شہریوں خصوصاً اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کا عزم
مسلم لیگ (ن) دو تہائی اکثریت سے آزاد کشمیر میں حکومت بنائے گی: رانا ثناء اللہ
آزاد کشمیر الیکشن کا تیسرا مرحلہ: باغ اور حویلی میں پولنگ کا وقت ختم، گنتی شروع





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر