غیر ویکسین یافتہ افراد کو عمرے کی مشروط اجازت

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)سعودی وزارت حج و عمرہ نے غیر ویکسین یافتہ افراد کو عمرہ اور مسجد الحرام میں نماز ادا کرنے کی اجازت دی ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق وزارت حج و عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اس حوالے پیغام جاری کیا ہے۔وزارت نے اپنے بیان میں کہا کہ صرف ان غیر ویکسین یافتہ افراد کو عمرہ اور زیارت کی اجازت ہوگی، جو اب تک کورونا وائرس کا شکار نہیں ہوئے ہیں۔سعودی وزارت حج و عمرہ نے کہا کہ ملک میں کورونا وبا کی صورتحال مستحکم ہے، جس کے باعث اب غیر ویکسین یافتہ افراد کو عمرہ کرنے اور مسجد الحرام میں نماز پڑھنے کی اجازت دی گئی ہے۔وزارت حج و عمرہ نے غیر ویکسین یافتہ افراد کو صرف اس شرط پر اجازت نامہ جاری کیا جائے گا کہ اس نے کورونا کے شکار کسی مریض سے میل جو ل نہ کیا ہو۔



  تازہ ترین   
امریکا ایران مذاکرات کیلئے پاکستان کا کردار قابل تحسین ہے: انتونیو گوتریس
اسحاق ڈار سے برطانوی وزیر مملکت اسٹیفن ڈاؤٹی کی ملاقات، تعلقات مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کو نشانِ امتیاز عطا کردیا گیا
دہشت گردوں کی سرپرستی قبول نہیں: طلال چوہدری کا پی ٹی آئی کو واضح پیغام
ڈی آئی خان میں فائرنگ کے دو واقعات میں ایف بی آر اور پولیس کے 5 اہلکار شہید
مکہ دفاعی اتحاد کے تحت سعودی عرب کو فوجی دستے اور صلاحیتیں فراہم کرنے کا فیصلہ
ماسکو فارمیٹ کا آٹھواں اجلاس، افغانستان کی صورتحال اور علاقائی سلامتی پر غور
ایران کے ساتھ براہ راست مذاکرات کیلئے ہمیشہ تیار ہیں: امریکی صدر کا اعلان





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر