ملک میں گیس کی قلت، جرمنی کا امارات اور قطر سے رابطہ

برلن(نیشنل ٹائمز): جرمنی کے وزیر اقتصادیات رابرٹ ہیبیک نے کہا ہے کہ وہ قطر اور متحدہ عرب امارات کے دورے پر مائع قدرتی گیس (ایل این جی) کی فراہمی پر بات چیت کریں گے۔عالمی میڈیا کے مطابق جرمن وزیر اقتصادیات عرب امارات اور قطر کا دورہ کریں گے جس کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ اس دورے سے ان کا مقصد عرب ممالک سے ہائیڈروجن کے حصول کیلئے معاہدے طے کرنا ہے جس سے جرمنی گیس کے لیے روس پر انحصار کم کردے۔وزارت اقتصادیات کی ویب سائٹ کے اعداد و شمار کے مطابق روس جرمنی کو گیس فراہم کرنے والا سب سے بڑا ملک ہے۔ جرمنی کی تقریباً نصف ایل این جی روس سے درآمد کی جاتی ہے۔عرب ممالک کے سفر سے پہلے ہیبیک نے کہا کہ اس دورے سے ان کا مقصد ہائیڈروجن کیلئے ممالک سے شراکت داری قائم کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر ہمیں آنے والے موسم سرما میں مزید گیس نہیں ملتی اور روس سے ڈیلیوری میں کمی آجاتی ہے تو ہمارے پاس اتنی گیس نہیں ہوگی کہ ہم اپنے تمام گھروں کو سہولت فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ اپنی صنعت کو فعال رکھ سکیں۔واضح رہے کہ جب سے روس نے یوکرین پر حملہ کیا ہے ، جرمنی نے روس پر گیس کیلئے انحصار کم کرنے کے لیے کئی اقدامات شروع کیے ہیں جن میں غیر روسی ایل این جی کے بڑے آرڈرز اور ایل این جی درآمد کرنے کے لیے ایک ٹرمینل کا منصوبہ بھی شامل ہے۔قطر اور امارات کے سفر میں رابرٹ ہیبیک کے ساتھ کارپوریٹ جرمنی کے تقریباً 20 نمائندے ہوں گے جن میں سے بہت سے توانائی کے شعبے سے تعلق رکھتے ہیں۔



  تازہ ترین   
‏صدرِ مملکت نے ایڈیشنل ججز کی تقرری و توثیق کی منظوری دے دی
آزاد کشمیر انتخابات: 4 نشستوں پر نتائج کا سلسلہ جاری، سردار عتیق ہار گئے
امریکا اور اسرائیل کے شام سے جوہری مواد ہٹانے کے لیے مذاکرات کامیاب
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 111 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ
امریکا کردستان میں فوجی اڈے 30 ستمبر تک بغداد کے حوالے کر دیگا: عراقی حکومت کی تصدیق
صدر، وزیراعظم کا تمام شہریوں خصوصاً اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کا عزم
مسلم لیگ (ن) دو تہائی اکثریت سے آزاد کشمیر میں حکومت بنائے گی: رانا ثناء اللہ
آزاد کشمیر الیکشن کا تیسرا مرحلہ: باغ اور حویلی میں پولنگ کا وقت ختم، گنتی شروع





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر