حیرت انگیز نتائج دینے والی’کھیرا ڈائیٹ‘ کیا ہے؟

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)ہر موسم میں با آسانی مارکیٹ میں دستیاب سلاد میں شمار کیے جانے والا کھیرا گرمی کی شدت کم کرنے سمیت ڈیہائیڈریشن یعنی کہ پانی کی کمی سے بھی بچاتا ہے، موسم گرما میں کھیرے کا استعمال بڑھ جاتا ہے جس کے صحت پر متعدد حیرت انگیز فوائد مرتب ہوتے ہیں۔غذائی ماہرین کے مطابق کھیرے میں کیلوریز نہ ہونے کے برابر جبکہ دیگر منرلز اور وٹامنز کی بھر پور مقدار پائی جاتی ہے، درمیانے سائز کے ایک کھیرے میں 30 کیلوریز، صفر گرام فیٹ، 6 گرام کاربز، 3 گرام پروٹین، 2 گرام فائبر، 10 فیصد وٹامن سی، 57 فیصد وٹامن کے، 9 فیصد میگنیشیم، 12 فیصد پوٹاشیم اور 9 فیصد میگنیز پایا جاتا ہے۔طبی ماہرین کے مطابق وزن میں کمی لانے والے افراد کے لیے گرمیوں کا موسم بہترین موسم مانا جاتا ہے، کھیرے کا ڈیٹاکس واٹر میں استعمال کر کے پانی کی کمی اور مضر صحت مادوں کے نقصانات سے بچا جا سکتا ہے، گرمیوں میں غذا کے بجائے کھیرے کا مختلف تازہ سبزیوں کے ساتھ اسموتھی بنا کر استعمال کیا جا سکتا ہے جس کے نتیجے میں انسان خود کو ترو تازہ اور فرحت بخش محسوس کرتا ہے۔آج کل ہر جگہ کھیرا ڈائٹ کا بھی بہت نام لیا جا رہا ہے جس کے نتائج بھی حیران کن ثابت ہوتے ہیں، کھیرا ڈائٹ سے متعلق معلومات مندرجہ ذیل ہیں جس کے استعمال سے وزن میں کمی سمیت مجموعی صحت سے متعلق متعدد فوائد حاصل کیے جا سکتے ہیں۔کھیرا ڈائٹ ہے کیا ؟کھیرا ڈائٹ یعنی کہ ’کوکمبر ڈائٹ‘ ایک مختصر عرصے کی ڈائٹ ہے جو وزن میں کمی لانے میں معاون ثابت ہوتی ہے، اس ڈائٹ کے ذریعے 7 دن میں 7 کلو تک وزن کم کیا جا سکتا ہے۔کھیرا ڈائٹ کھیرے اور چند پروٹین پر مشتمل غذاؤں جیسے کہ انڈہ، مرغی کا گوشت، مچھلی اور خشک میوہ جات کے ساتھ ملا کر لی جاتی ہے، کھیرے غذا کا متبادل بن جاتے ہیں اور دیگر غذاؤں کا استعمال کم سے کم کیا جاتا ہے، اس ڈائٹ میں غذاؤں کے آپشن کم ہونے کے سبب اسے کم سے کم 7 دن تک ہی کیے جانے کا مشورہ دیا جاتا ہے، اس ڈائٹ کو 7 دن سے زائد کرنے کے نتیجے میں یہ نقصان دہ بھی ثابت ہو سکتی ہے۔ماہرین کی جانب سے اس ڈائٹ کے دوران پروٹین والی غذاؤں کے ساتھ کھیرے کا استعمال تجویز کیا جاتا ہے، اس ڈائٹ کے دوران کاربوہائیڈریٹ والی غذائیں جیسے ڈبل روٹی، براؤن رائس یا آلو کھانے کی بھی اجازت ہوتی ہے۔کوکمبر ڈائٹ کا طریقۂ کار ؟اس ڈائٹ کے دوران ناشتے میں دوانڈے کھیرے کے ساتھ کھا سکتے ہیں، کھیرے کی مقدار کی کوئی قید نہیں ہے، بھوک لگنے پر دو کھیرے کھائے جا سکتے ہیں۔دوپہر کے کھانے میں دہی اور لیموں پانی کے ساتھ کھیرے کی سلاد کھائیں کچھ دیر بعد بھوک محسوس ہو تو کھیرے سے بنی سلاد ہی کھائیں۔رات کے کھانے میں ابلی ہوئی یا زیتون کے تیل میں ہاف فرائی کی ہوئی چکن کے ساتھ ایک کپ براؤن چاول لیے جا سکتے ہیں جبکہ کھیرے سے بنی سلاد لازمی ہے۔



  تازہ ترین   
پاکستان، سعودیہ، مصر اور ترکیہ کے وزرائے خارجہ کل اسلام آباد میں ملاقات کریں گے
ایران کے راستے برآمدات: بینک گارنٹی اور کریڈٹ لیٹر کی شرط عارضی معطل
پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان سٹاف لیول معاہدہ طے
ٹرمپ کی دنیا کے سب سے بڑے طیارہ بردار بحری جہاز پر ایرانی حملے کی تصدیق
وزیراعظم اور صدرِ ایران کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ
پاکستان اور چین کا خطے میں امن اور سفارتی روابط کے فروغ کے عزم کا اعادہ
دونوں ممالک میں بات چیت کا عمل جاری، ایران ڈیل چاہتا ہے: امریکی صدر
ایران جنگ رکوانے کا مشن، اسلام آباد میں 29، 30 مارچ کو 4 فریقی اجلاس ہوگا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر