پی ٹی آئی کا شوکاز نوٹس، منحرف رکن غفار وٹو کا ویڈیو بیان سامنے آ گیا

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے شوکاز نوٹس ملنے کے بعد منحرف رکن قومی اسمبلی غفار وٹو کا ویڈیو بیان سامنے آیا ہے۔2018کے الیکشن میں آزاد حیثیت سے جیت کر پی ٹی آئی میں شامل ہونے والے غفار وٹو کا ویڈیو پیغام سامنے آیا ہے جس میں ان کا کہنا ہے کہ میں 2018 میں حلقہ این اے 166 بہاولنگر سے آزاد حیثیت میں جیتا تھا۔غفار وٹو کا مزید کہنا ہے کہ میں نے الیکشن جیتنے کے بعد پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کی، ان ساڑھے 3 سالوں میں اپنے حلقے میں ایک کام بھی نہیں کروا سکا، میرا مطالبہ تھا کہ میرے حلقے کو سی پیک اور موٹروے کے ساتھ لنک کیا جائے۔ان کا کہنا تھا کہ جب ہمارا کام نہیں ہوتا اور ہم ناراضگی کا اظہار کرتے ہیں تو الزامات لگا دیے جاتے ہیں، مجھ پر الزام لگایا گیا کہ میں نے کروڑوں روپے لیے ہیں، میں لعنت بھیجتا ہوں پیسے لینے والے پر، رشوت لینے اور دینے والا جہنمی ہے۔و کا کہنا تھا میں سندھ ہاؤس کبھی گیا ہی نہیں، مجھ پر الزام لگایا گیا کہ میں سندھ ہاؤس تھا۔خیال رہے کہ گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف نے اپنے 14 منحراف اراکین قومی اسمبلی کو شوکاز نوٹس جاری کیے تھے جس میں سے ایک نام غفار وٹو کا بھی تھا۔وزیراعظم عمران خان اور وفاقی وزراء کی جانب سے منحرف اراکین پر کروڑوں روپے لیکر تحریک عدم اعتماد میں اپوزیشن کا ساتھ دینے کا الزام لگایا گیا ہے۔



  تازہ ترین   
امریکی صدر نے ایران سے جنگ بندی ختم، دوبارہ حملوں کا اشارہ دے دیا
اسرائیل کا گلوبل صمود فلوٹیلا کے گرفتار ارکان کو یونان بھیجنے کا فیصلہ
دہشتگردی کے عفریت کے مکمل خاتمے تک جنگ جاری رکھیں گے: وزیراعظم
اسرائیل کے لبنان میں حملے تیز، مزید 28 افراد شہید، متعدد زخمی
حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا
چینی و امریکی وزرائے خارجہ کا رابطہ، مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر گفتگو
اماراتی شہریوں پر ایران، لبنان اور عراق کیلئے سفری پابندیوں کا اعلان
صدرِ مملکت کا عالمی یومِ مزدور پر پیغام: محنت کش قومی ترقی کی بنیاد قرار





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر