اسلام آباد میں لیڈی پولیس کانسٹیبل کی پر اسرار موت کا واقعہ پیش آیا

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں لیڈی پولیس کانسٹیبل کی پر اسرار موت کا واقعہ پیش آیا ہے، پولیس کے مطابق لیڈی کانسٹیبل دن 11 بجے بینک گئی، 3 بجے اس کی موت کی اطلاع ملی۔ لیڈی کانسٹیبل اقراء کی موت کے معاملے کا پولیس حکام نے نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات شروع کردی ہے۔ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ تحقیقات کی جارہی ہیں کہ لیڈی کانسٹیبل کی موت سے متعلق سرکاری طور پر فوری اطلاع کیوں نہیں دی گئی؟ موت کے اصل اسباب کیا ہیں؟ زہرخورانی کیسے ہوئے؟ فوری غسل کیوں کروایا گیا؟ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ لیڈی کانسٹیبل کی لاش کا پوسٹ مارٹم کروالیا گیا، جبکہ معاملے کی تہہ تک پہنچنے کے لئے آئی جی نے انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی۔ترجمان اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ ڈی آئی جی آپریشنز کی سربراہی میں کمیٹی بنائی گئی، کمیٹی میں ایس ایس پی انویسٹی گیشن، اے آئی جی آپریشنز، ایس پی ہیڈ کوارٹر، ایس ڈی پی او سہالہ شامل ہیں۔ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ کمیٹی آئی جی اسلام آباد کو 12 گھنٹوں میں رپورٹ دے گی، مرحومہ لیڈی کانسٹیبل کے لواحقین سے بھی رابطہ کرلیا گیا، تمام متعلقین کو انکوائری میں شامل کیا جائے گا۔



  تازہ ترین   
‏صدرِ مملکت نے ایڈیشنل ججز کی تقرری و توثیق کی منظوری دے دی
آزاد کشمیر انتخابات: 4 نشستوں پر نتائج کا سلسلہ جاری، سردار عتیق ہار گئے
امریکا اور اسرائیل کے شام سے جوہری مواد ہٹانے کے لیے مذاکرات کامیاب
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 111 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ
امریکا کردستان میں فوجی اڈے 30 ستمبر تک بغداد کے حوالے کر دیگا: عراقی حکومت کی تصدیق
صدر، وزیراعظم کا تمام شہریوں خصوصاً اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کا عزم
مسلم لیگ (ن) دو تہائی اکثریت سے آزاد کشمیر میں حکومت بنائے گی: رانا ثناء اللہ
آزاد کشمیر الیکشن کا تیسرا مرحلہ: باغ اور حویلی میں پولنگ کا وقت ختم، گنتی شروع





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر