سلمان خان کی دریا دلی،دوستی کی خاطر20کروڑروپے ٹھکرا دئیے

ممبئی: (نیشنل ٹائمز)بالی وڈ کے دبنگ خان یعنی سلمان خان نے ایک بارپھر ثابت کردیا کہ وہ دوستوں کے دوست ہیں۔بالی وڈ کے ہردلعزیز ہیرو سلمان خان اپنی دریا دلی اوردوستوں کے کام آنے کے لئے مشہورہیں۔کوئی بھی موقع ہوسلمان خان دوستوں کے کام آنے کے لئے ہروقت تیاررہتے ہیں اوراپنے نقصان کی بھی پرواہ نہیں کرتے اورانہوں نے یہ ایک بارپھرثابت کردکھایاسلمان خان کے دوست اورتیلگو فلموں کے اسٹارچرن جیوی نے سلمان خان کواپنی نئی فلم ’گاڈفادر’ میں مہمان اداکارکے طورپرمختصرکردار ادا کرنے کی درخواست کی جسے سلمان خان نے فوراً قبول کرلیا۔یہاں تک توسب ٹھیک رہا لیکن جب چرن جیوی نے سلمان خان کوکردار ادا کرنے کے پیسے دینے چاہے توانہوں نے لینے سے صاف انکارکردیا۔سلمان خان کوجو رقم ادا کی جانے تھی وہ ایک ،دو یا دس ہزارنہیں بلکہ 20کروڑ کے لگ بھگ تھی لیکن سلو میاں ضد پراڑ گئے اوراپنے دوست سے پیسے لینے سےمنع کردیا۔یہی نہیں بلکہ سلمان خان نے چرن جیوی کودھمکی بھی دی کہ اگرپیسے دینے پراصرارکیا تو وہ فلم میں گیسٹ اپئیرنس نہیں دیں گے۔سلمان خان کے رویے پرجذباتی ہونے والے چرن جیوی نے انہیں سونے کے دل والا اوردوستوں کا دوست قراردیا۔



  تازہ ترین   
ٹرمپ کی آج رات ایران میں بڑی کارروائی کی دھمکی، تیل تنصیبات پر قبضے کا عندیہ
قومی اقتصادی سروے پیش، حکومت اہم معاشی اہداف کے حصول میں ناکام
لیڈر کی رہائی کیلئے احتجاج کریں مگر اداروں کو نشانہ نہ بنائیں: خواجہ آصف
بھارت کی پانی روکنے کی کوشش کے دور رس نتائج نکلیں گے: دفتر خارجہ
بجٹ کل 3 بجے قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا: طارق فضل چودھری
ایران کے بحرین، اردن اور کویت میں امریکی اہداف پر حملے، آبنائے ہرمز بند
ایرانی رہنماؤں نے درخواست کر دی، بمباری جلد روک دی جائیگی: امریکی صدر کا دعویٰ
ایمنسٹی انٹرنیشنل کا عالمی برادری سے فلسطینیوں کی نسل کشی پر کارروائی کا مطالبہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر