روس سے تیل خریدنا بھارت کو تاریخ کے غلط رخ پر کھڑا کردے گا، امریکا

واشنگٹن(نیشنل ٹائمز): ترجمان وائٹ ہاؤس جین ساکی نے کہا ہے کہ اگرچہ روس سے سستے داموں تیل خریدنا امریکی پابندیوں کی خلاف ورزی نہیں تاہم ایسا کرنا بھارت کو تاریخ کے غلط سائیڈ پر کھڑا کردے گا۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق وائٹ ہاؤس کی پریس سیکرٹری جین ساکی نے بھارت کو مشورہ دیا ہے کہ یوکرین کے معاملے پر اپنی پوزیشن واضح کرے کہ وہ کہاں اور کس کے ساتھ کھڑا ہے۔ان خیالات کا اظہار جین ساکی نے ایک سوال کے جواب میں کیا جب اُن سے پوچھا گیا کہ آیا بھارت کی روس سے سستے داموں تیل کی خریداری امریکی پابندیوں کی خلاف ورزی ہے ؟ جس پر نے ترجمان وائٹ ہاؤس نے کہا ہے کہ میرے خیال میں یہ پابندی کی خلاف ورزی نہیں۔تاہم جین ساکی اس بات پر زور دیا کہ اگر بھارت روس سے رعایتی نرخوں پر تیل خریدتا ہے تو یہ بھارت کو تاریخ کے غلط رخ پر ڈال دے گا کیوں کہ تاریخ میں روس کی حمایت ایک فوجی حملے کی حمایت کرنے کے مترادف ہوگی۔امریکا نے یوکرین پر حملہ آور ہونے پر روس پر پابندیاں عائد کی ہیں جن میں دیگر ممالک سے روس سے تیل نہ خریدنے کی تاکید کی گئی ہے تاہم بھارت نے نہایت کم مقدار میں اور سستے داموں خریدنے پر پابندی کے زمرے میں نہیں آتی۔واضح رہے کہ بھارتی آئل فرم ’’انڈین آئل کارپوریشن‘‘ نے روس سے 30 لاکھ بیرل خام تیل نہایت ارزاں قیمتوں پر خریدا ہے جب کہ بھارت بڑی تعداد میں جنگی ساز و سامان بھی روس سے خریدتا ہے اس لیے مودی سرکار نے یوکرین حملے پر مجرمانہ خاموشی اختیار کر رکھی ہے۔



  تازہ ترین   
امریکا ایران مذاکرات کیلئے پاکستان کا کردار قابل تحسین ہے: انتونیو گوتریس
اسحاق ڈار سے برطانوی وزیر مملکت اسٹیفن ڈاؤٹی کی ملاقات، تعلقات مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کو نشانِ امتیاز عطا کردیا گیا
دہشت گردوں کی سرپرستی قبول نہیں: طلال چوہدری کا پی ٹی آئی کو واضح پیغام
ڈی آئی خان میں فائرنگ کے دو واقعات میں ایف بی آر اور پولیس کے 5 اہلکار شہید
مکہ دفاعی اتحاد کے تحت سعودی عرب کو فوجی دستے اور صلاحیتیں فراہم کرنے کا فیصلہ
ماسکو فارمیٹ کا آٹھواں اجلاس، افغانستان کی صورتحال اور علاقائی سلامتی پر غور
ایران کے ساتھ براہ راست مذاکرات کیلئے ہمیشہ تیار ہیں: امریکی صدر کا اعلان





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر