’چلو گورنر راج لگاتے ہیں‘، بلاول نے نظم شیئر کردی

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)چیئرمین پیپلز پارٹی نے سندھ میں گورنر راج کی تجویز پر شاعرانہ انداز میں ردعمل دے دیا۔ بلاول بھٹو نے ٹوئٹر پر ایک نظم کی ویڈیو جاری کی جس کے کیپشن میں انہوں نے نظم کا عنوان ’چلو گورنر راج لگاتے ہیں‘ تحریر کیا۔چلو گورنر راج لگاتے ہیںکل نہیں آج لگاتے ہیںجو سارے پاکستان میں ہے جاریسندھ میں بھی وہ ناچ لگاتے ہیںچلو گورنر راج لگاتے ہیںہر وعدے سے مکرنا ، ہر جھوٹ پر اکڑناقلندر کی گلیوں میں ایسا رواج لگاتے ہیںچلو گورنر راج لگاتے ہیںکب سے کھڑا ہوں لے کر خواہش یہ دل میںکپتان کے نعرے سر سکھر بیراج لگاتے ہوںچلو گورنر راج لگاتے ہیںکیسی جمہوریت کہاں کا ووٹ بینکانگلی سے انگوٹھے کا علاج کرواتے ہیںچلو گورنر راج لگاتے ہیںنااہل، ناکام، بدکردار سندھ حکومتچند بکے ہوؤں سے احتجاج کرواتے ہیںچلو گورنر راج لگاتے ہیںجاؤ کچھ اینکروں کو پیغام دو جا کرحکومت ہے مکمل اپاہج یہ دکھاتے ہیںچلو گورنر راج لگاتے ہیںجو نہ بم سے ڈرا نہ پھانسی سے جھکاایسے جیالوں کا مزاج آزماتے ہیںچلو گورنر راج لگاتے ہیںوزارتوں کی تختی پر اب ہوگا نام ہماراقیمت چاہے جو بھی ہو اندراج کراتے ہیںچلو گورنر راج لگاتے ہیںچلو گورنر راج لگاتے ہیںچلو گورنر راج لگاتے ہیںگورنر راج کی تجویز پر شرمیلا فاروقی کا ردعمل :پیپلز پارٹی کی رہنما شرمیلا فاروقی نے وزیر داخلہ شیخ رشید کی وزیراعظم کو سندھ میں گورنر راج کی تجویز پر ردعمل دیا ہے۔شرمیلا فاروقی نے کہا کہ سندھ میں گورنر راج لگانا آگ سے کھیلنے کے مترادف ہوگا، بوکھلاہٹ اور بدحواسی اتنی کہ غیر جمہوری اور غیر آئینی اقدامات سے متعلق غور فکر شروع کردیا گیا۔یاد رہے کہ وفاقی وزیرِ داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ سندھ ہاؤس میں جس طرح اراکینِ اسمبلی کی کروڑوں روپے کی بولیاں لگائی جا رہی ہیں، اس کے بعد وزیرِ اعظم کو تجویز دی ہے کہ سندھ میں گونرر راج لگا دیں۔



  تازہ ترین   
صدرِ مملکت کا عالمی یومِ مزدور پر پیغام: محنت کش قومی ترقی کی بنیاد قرار
پاک افغان سرحد پر دراندازی کی 2 کوششیں ناکام، 13 خوارج ہلاک
پیٹرولیم مصنوعات مہنگی، پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ
وزیراعظم نے اپنا گھر سکیم کا اجرا کر دیا، بجٹ میں عوام کو بڑی سہولتیں دینے کا اعلان
جنوبی وزیرستان میں افغان طالبان کی گولہ باری، ایک ہی خاندان کے 5 افراد زخمی
امریکا، ایران سے رابطے برقرار، امن کیلئے بھرپور کوشش کر رہے ہیں: دفتر خارجہ
ایران پر مختصر اور طاقتور حملوں کا منصوبہ تیار، ٹرمپ کو آج بریفنگ دی جائے گی
امریکا، اسرائیل آبنائے ہرمز میں بدامنی کے ذمے دار، دفاع کریں گے: ایرانی صدر





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر