سندھ ہاؤس میں پولیس گردی ہوئی تو ذمے دار عمران ہونگے: سابق وزرائے اعظم

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)پاکستان پیپلز پارٹی اور پاکستان مسلم لیگ ن سے تعلق رکھنے والے سابق وزرائے اعظم سید یوسف رضا گیلانی، راجہ پرویز اشرف اور شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ سندھ ہاؤس میں آج رات پولیس گردی کی گئی تو اس کے ذمے دار وزیرِ اعظم عمران خان اور وزیرِ داخلہ شیخ رشید ہوں گے۔جاری کیے گئے مشترکہ بیان میں سابق وزرائے اعظم سید یوسف رضا گیلانی، راجہ پرویز اشرف اور شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ اسلام آباد انتظامیہ خبردار رہے، سیاسی عمل کا حصہ نہ بنے۔مشترکہ بیان میں تینوں سابق وزرائے اعظم نے کہا ہے کہ تحریکِ عدم اعتماد کے آئینی عمل میں پولیس اور انتظامیہ فریق بنی تو یہ آئین شکنی ہو گی۔انہوں نے کہا ہے کہ آئین شکنی کرنے، ان کی مدد کرنے والوں کو سزا کے لیے تیار رہنا ہو گا، ارکانِ قومی اسمبلی کے خلاف پولیس گردی پارلیمنٹ پر حملہ تصور ہو گا۔’’پارلیمنٹ لاجز والی حرکت دہرانے کے سنگین نتائج برآمد ہونگے‘‘مشترکہ بیان میں کہا گیا ہے کہ پارلیمنٹ لاجز والی حرکت سندھ ہاؤس میں دہرائی گئی تو اس کے سنگین نتائج برآمد ہوں گے۔تینوں سابق وزرائے اعظم نے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ عمران خان 172 ارکان لا نہیں پا رہے، حکومت پولیس اور انتظامیہ کے ذریعے ارکان کے اغواء کی تیاری کر رہی ہے۔’’عمران خان اکثریت کا اعتماد کھو چکے‘‘یوسف رضا گیلانی، راجہ پرویز اشریف اور شاہد خاقان نے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ اوچھے ہتھکنڈے اعلان ہیں کہ عمران خان اکثریت اور ایوان کا اعتماد کھو چکے ہیں۔مشترکہ بیان میں کہا گیا ہے کہ آئین، جمہوریت اور پارلیمان پر حملہ کرنے والوں کو کٹہرے میں کھڑا کریں گے، ’’نہیں چھوڑوں گا‘‘ کہنے والے کو سب چھوڑ کر جا رہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا ہے کہ آئین کے راستے پر چلنے والے ارکانِ پارلیمان کے خلاف حملہ دہشت گردی اور لاقانونیت ہو گی۔سابق وزرائے اعظم سید یوسف رضا گیلانی، راجہ پرویز اشرف اور شاہد خاقان عباسی نے مشترکہ بیان میں یہ بھی کہا ہے کہ پولیس گردی پر اسپیکر کی خاموشی ثبوت ہے کہ وہ آئین کے بجائے پارٹی لیڈر کے تابع ہیں۔



  تازہ ترین   
‏صدرِ مملکت نے ایڈیشنل ججز کی تقرری و توثیق کی منظوری دے دی
آزاد کشمیر انتخابات: 4 نشستوں پر نتائج کا سلسلہ جاری، سردار عتیق ہار گئے
امریکا اور اسرائیل کے شام سے جوہری مواد ہٹانے کے لیے مذاکرات کامیاب
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 111 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ
امریکا کردستان میں فوجی اڈے 30 ستمبر تک بغداد کے حوالے کر دیگا: عراقی حکومت کی تصدیق
صدر، وزیراعظم کا تمام شہریوں خصوصاً اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کا عزم
مسلم لیگ (ن) دو تہائی اکثریت سے آزاد کشمیر میں حکومت بنائے گی: رانا ثناء اللہ
آزاد کشمیر الیکشن کا تیسرا مرحلہ: باغ اور حویلی میں پولنگ کا وقت ختم، گنتی شروع





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر