وزیراعظم اور اسد عمرکی پٹیشن پر رجسٹرار آفس کا اعتراض دور

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)وزیراعظم عمران خان اور اسد عمر کی الیکشن کمیشن کےنوٹسز کے خلاف درخواست پر سماعت کے موقع پر درخواست گزاروں کی جانب سے بیرسٹر علی ظفرعدالت میں پیش ہوئے۔بیرسٹرعلی ظفر نے سماعت کے دوران عدالت کو بتایا کہ الیکشن کمیشن نے پولیٹیکل پارٹیز اور امیدواروں کے لیے کوڈ آف کنڈکٹ بنایا، سیاسی جماعت کے امیدوار کو اس کوڈ آف کنڈکٹ کی پاسداری کرنی ہوتی ہے، ایکٹ کی خلاف ورزی ہو تو 50 ہزار روپےتک جرمانہ عائد کیا جا سکتا ہے، یہ جرمانہ صرف ایکٹ اور رولز کی خلاف ورزی پر کیا جا سکتا ہے۔درخواست گزار کے وکیل بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ ارکان پارلیمنٹ کی انتخابی مہم میں شرکت کے لیے 19فروری کو ایکٹ میں ترمیم کی گئی، اس کے بعد الیکشن کمیشن نے ایک میٹنگ کر کے 10 مارچ کو آرڈر جاری کیا۔وکیل نے بتایا کہ الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ ارکان پارلیمنٹ کو انتخابی مہم میں شرکت کی اجازت ہوگی لیکن پبلک آفس ہولڈر کو نہیں،الیکشن کمیشن نے کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی پر نوٹسز جاری کیا۔جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیئے کہ آرٹیکل 218 الیکشن کمیشن کو شفاف الیکشن کرانے کا اختیار دیتا ہے، کیا آرڈیننس سےترمیم کرکے آئین کے دیئے گئے اختیار کو ختم کیا جاسکتا ہے؟ آئین نے ایک مینڈیٹ دیا ہے جسے ایکٹ آف پارلیمنٹ سے ختم نہیں کرسکتے،کیا کوئی بھی آئینی اختیار قانون بنا کر ختم کیا جاسکتا؟اس سے قبل وزیراعظم عمران خان اور اسد عمرکی پٹیشن پر اسلام آباد ہائی کورٹ کے رجسٹرار آفس نے اعتراض دور کیا، محمد زبیر سرفراز نے بائیو میٹرک کرا کے رجسٹرار آفس کا اعتراض دور کیا جس کے بعد پٹیشن کو نمبر لگا دیا گیا ہے، عمران خان نےبائیومیٹرک کرانے کے لیے محمد زبیر سرفراز کو اتھارٹی لیٹر دیا تھا۔محمد زبیر سرفراز نے بائیو میٹرک کرا کے رجسٹرار آفس کا اعتراض دور کیا جس کے بعد پٹیشن کو نمبر لگا دیا گیا ہے۔عمران خان نےبائیومیٹرک کرانے کے لیے محمد زبیر سرفراز کو اتھارٹی لیٹر دیا تھا۔گزشتہ روز وزیر اعظم عمران خان اور وفاقی وزیر اسد عمر نے انتخابی مہم میں حصہ لینے پر الیکشن کمیشن کے نوٹسز کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا۔چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے وزیراعظم اور اسد عمر کی پٹیشن پر آفس اعتراضات کیساتھ سماعت کی اور ریمارکس دیئے کہ پی ایم ہاؤس میں بائیو میٹرک کی سہولت ہے، وہاں سے کروا لیں، اعتراضات دور ہوجائیں تو درخواست کل سماعت کیلئے مقرر کی جائے گی۔واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر وزیر اعظم عمران خان، وزیر اعلیٰ محمود خان، وفاقی وزرا شاہ محمود قریشی،مراد سعید اور صوبائی وزراء محب اللّٰہ اور ڈاکٹر امجد علی کو بھی نوٹس جاری کیے تھے۔اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر کی گئی حکومتی درخواست میں الیکشن کمیشن آف پاکستان اور وفاق کو بذریعہ سیکریٹری کابینہ فریق بنایا گیا ۔پٹیشن میں سوال کیا گیا کہ کیا الیکشن کمیشن ضابطہ اخلاق سے الیکشن ایکٹ میں ترمیم کو ختم کرسکتا ہے؟ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ انتخابی مہم سے متعلق الیکشن کمیشن کا آرڈر خلاف قانون ہے۔درخواست میں تحریر ہے کہ قانون سازی کرکے پبلک آفس ہولڈر کو الیکشن مہم میں حصہ لینے کی اجازت دی گئی، الیکشن کمیشن آرڈیننس کے بعد انتخابی مہم پر پابندی نہیں لگا سکتا۔دائر درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن کے پاس قانون کی تشریح کا اختیار نہیں،ساتھ ہی استدعا کی گئی ہے کہ الیکشن کمیشن کا 10 مارچ کا آرڈر اور11 مارچ کے نوٹسز کالعدم قرار دیے جائیں۔ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ افسر کے منع کرنے کے باوجود گزشتہ روز وزیراعظم نے سوات میں عوامی اجتماع سے خطاب کیا تھا، اس کے ردعمل میں الیکشن کمیشن نے وزیراعظم، وزیراعلیٰ، وفاقی و صوبائی وزراء کو خود یا بذریعہ وکیل 18 مارچ کو پیش ہونے کی ہدایت کی تھی۔



  تازہ ترین   
صدرِ مملکت کا عالمی یومِ مزدور پر پیغام: محنت کش قومی ترقی کی بنیاد قرار
پاک افغان سرحد پر دراندازی کی 2 کوششیں ناکام، 13 خوارج ہلاک
پیٹرولیم مصنوعات مہنگی، پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ
وزیراعظم نے اپنا گھر سکیم کا اجرا کر دیا، بجٹ میں عوام کو بڑی سہولتیں دینے کا اعلان
جنوبی وزیرستان میں افغان طالبان کی گولہ باری، ایک ہی خاندان کے 5 افراد زخمی
امریکا، ایران سے رابطے برقرار، امن کیلئے بھرپور کوشش کر رہے ہیں: دفتر خارجہ
ایران پر مختصر اور طاقتور حملوں کا منصوبہ تیار، ٹرمپ کو آج بریفنگ دی جائے گی
امریکا، اسرائیل آبنائے ہرمز میں بدامنی کے ذمے دار، دفاع کریں گے: ایرانی صدر





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر