کراچی(نیشنل ٹائمز)وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے سندھ میں گورنر راج کے حوالے سے خبروں کوغیرآئینی اقدام قرار دے دیا ۔ اپنے ایک ٹویٹ میں مراد علی شاہ نے کہاکہ میں واضح طور پر بتاتا چلوں کہ وفاقی حکومت کی جانب سے سندھ میں گورنر راج لگانے کا کوئی بھی غیر آئینی اقدام اٹھایا گیا تو سندھ کے عوام کی جانب سےبھرپور رد عمل دیا جائے گا۔خیال رہے کہ وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے سند ھ میں گورنر راج لگانے کا مطالبہ کیا تھا۔
سندھ میں گورنر راج کی گونج، وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ کا رد عمل بھی آگیا



