وزیراعظم اپنی اکثریت کھو چکے ہیں، پیپلزپارٹی قیادت نے پاکستان کے عوام کو مبارکباددیدی

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)پاکستان کور کمیٹی کا ایک اجلاس جمعرات کی شام زرداری ہاؤس اسلام آباد میں ہوا جس کی صدارت مشترکہ طور پر پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز کے صدرآصف علی زرداری اور چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری نے کی۔ اس اجلاس میں پارٹی کی سینئر قیادت بھی شریک تھی۔ اجلاس میں سابق وزیرائے اعظم سید یوسف رضا گیلانی اور راجہ پرویز اشرف، سید خورشید شاہ، سید نوید قمر، پی پی پی کے سیکریٹری جنرل سید نیر حسین بخاری، سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر، قمرزمان کائرہ، چوہدری منظور، شازیہ مری، رخسانہ بنگش، فوزیہ حبیب اور پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز کے سیکریٹری جنرل فرحت اللہ بابر شامل تھے۔ اس اجلاس میں تفصیل سے ملک کی حالیہ سیاسی صورتحال اور وزیراعظم کے خلاف عدم اعتماد پر گفتگو ہوئی۔ اجلاس نے پاکستان کے عوام کو مبارکباد دی کہ وزیراعظم اپنی اکثریت کھو چکے ہیں اور اس کا اظہار جلد ہی جمہوری آئینی اور سیاسی طریقہ کار کے مطابق آنے والے دنوں میں ہو جائے گا۔ اس حقیقت کے بعد کہ وزیراعظم قومی اسمبلی میں اراکین کی اکثریت کا اعتماد کھو چکے ہیں اور وزیراعظم کا بیوروکریسی کو ہدایات جاری کرنے کا مینڈیٹ ختم ہو چکا ہے اور اب بیوروکریسی ان سے ہدایات لینے کی پابند نہیں۔ اجلاس نے صدر پاکستان سے بھی کہا ہے کہ وزیراعظم کی کسی ایڈوائس پر توجہ نہ دیں۔ اجلاس نے چند وفاقی وزراءکی جانب سے اراکین کو دھمکیاں دینے اور عدم اعتماد پر ووٹنگ کے آئینی عمل میں رکاوٹ ڈالنے پر گہری تشویش کا اظہارکرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ اس طریقہ کار میں رکاوٹیں ڈالنے کی ہر صورت میں مذاحمت کریں گے۔ اجلاس نے وفاقی وزیر کی جانب سے ایمرجنسی لگانے اور امن و امان کی صورتحال پیدا کرنے کے بیانات کی مذمت کی۔ اجلاس نے یہ بات ریکارڈ پر رکھی گئی کہ سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن، پاکستان بار کونسل اور دیگر تمام بار کونسلز اور ایسوسی ایشنز نے صورتحال کا نوٹس لیا اور وزراءکی جانب سے دھمکیوں اور طاقت کے استعمال سے آئینی طریقہ کا رمیں رکاوٹ ڈالنے پر تشویش کا اظہار کیا۔ اجلاس نے اس بات کو بھی سراہا کہ مختلف بارز نے قانون، جمہوریت اور آئین کی پاسداری کا برملا اظہار کیا۔ عدم اعتماد پر ووٹنگ ہونے کے روز پارلیمنٹ کی جانب جانے والی سڑکوں اور ہائی وے کو بلاک کرنے جس سے عدم اعتماد کی تحریک پر ووٹنگ نہ ہو سکے غیر آئینی عمل ہوگا اور اس کے لئے آئین میں متعلقہ آرٹیکلز موجود ہیں جن پر عمل ہو سکتا ہے۔



  تازہ ترین   
‏صدرِ مملکت نے ایڈیشنل ججز کی تقرری و توثیق کی منظوری دے دی
آزاد کشمیر انتخابات: 4 نشستوں پر نتائج کا سلسلہ جاری، سردار عتیق ہار گئے
امریکا اور اسرائیل کے شام سے جوہری مواد ہٹانے کے لیے مذاکرات کامیاب
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 111 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ
امریکا کردستان میں فوجی اڈے 30 ستمبر تک بغداد کے حوالے کر دیگا: عراقی حکومت کی تصدیق
صدر، وزیراعظم کا تمام شہریوں خصوصاً اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کا عزم
مسلم لیگ (ن) دو تہائی اکثریت سے آزاد کشمیر میں حکومت بنائے گی: رانا ثناء اللہ
آزاد کشمیر الیکشن کا تیسرا مرحلہ: باغ اور حویلی میں پولنگ کا وقت ختم، گنتی شروع





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر