تحریک عدم اعتماد میں عمران خان کو ووٹ نہ دینے کا فیصلہ کیا توحکومت نے مجھ پر زمین تنگ کردی، پی ٹی آئی کے ناراض ایم این اے کے حکومت پر سنگین الزامات

xملتان(نیشنل ٹائمز)ملتان سے تعلق رکھنے والے تحریک انصاف کے ناراض رکن قومی اسمبلی ملک احمد حسین ڈیہر نے الزام عائدکیا ہے کہ تحریک عدم اعتماد میں عمران خان کو ووٹ نا دینے کے فیصلے پرحکومت نے مجھ پر زمین تنگ کردی ہے ،میرے فیصلے پراب رحیم یارخان میں میرے داماد کی زمین پرقبضہ کرلیا گیا ہے ،کمشنربہاولپور سے رابطہ کیا تو ان کا کہنا تھا کہ ”اسلام آباد”بات کی جائے۔ یہ اوچھے ہتھکنڈے ریاست مدینہ کے نہیںہیں۔این اے 154سے پی ٹی آئی ایم این اے ملک احمد حسین ڈیہر کا اپنے ویڈیو بیان میں کہنا تھا کہ میں نے تحریکعدم اعتماد میں عمران خان کو ووٹ نہ ڈالنے کا فیصلہ کیا ہے،میرے فیصلے کے بعد مجھ پر حکومت کی جانب سے زمین تنگ کرنے کا عمل شروع ہوگیا ہے۔میرے داماد جس کا تعلق رحیم یار خان میں ہے ان کا وراثتی زمین کا تنازع چل رہا تھا۔وراثتی زمین پر عدالتی سٹے کے باوجود سرکاری مشینری نے قبضہ کروا دیا ہے۔کمشنر بہاولپور نے رابطہ کرنے پر کہا ہے کہ اسلام آبادبات کریں۔انہوں نے کہا کہ اسی سرکاری مشینری کے ظلم کے خلاف میں نے ہمیشہ آواز اٹھائی ہے ۔یہ اوچھے ہتھکنڈے ریاست مدینہ کے نہیںہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ زمین پر قبضہ کی پریشانی نہیں اس سے زیادہ زمین میں نے سرکاری اداروں کو مفت دی ہے۔میں ظلم کے خلاف ہمیشہ بغاوت کرتا رہوں گا۔



  تازہ ترین   
‏صدرِ مملکت نے ایڈیشنل ججز کی تقرری و توثیق کی منظوری دے دی
آزاد کشمیر انتخابات: 4 نشستوں پر نتائج کا سلسلہ جاری، سردار عتیق ہار گئے
امریکا اور اسرائیل کے شام سے جوہری مواد ہٹانے کے لیے مذاکرات کامیاب
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 111 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ
امریکا کردستان میں فوجی اڈے 30 ستمبر تک بغداد کے حوالے کر دیگا: عراقی حکومت کی تصدیق
صدر، وزیراعظم کا تمام شہریوں خصوصاً اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کا عزم
مسلم لیگ (ن) دو تہائی اکثریت سے آزاد کشمیر میں حکومت بنائے گی: رانا ثناء اللہ
آزاد کشمیر الیکشن کا تیسرا مرحلہ: باغ اور حویلی میں پولنگ کا وقت ختم، گنتی شروع





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر