امریکا نے یوکرین کیلئے مزید 80 کروڑ ڈالرز کی فوجی امداد کا اعلان کردیا

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) امریکی صدر جو بائیڈن نے یوکرین کو مزید 80 کروڑ ڈالرز کی فوجی امداد دینے کا اعلان کردیا۔برطانوی خبر رساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق امریکی صدر جو بائیڈن نے بدھ کے روز یوکرینی صدر کی امریکی کانگریس سے خطاب کے بعد یوکرین کیلئے مزید 80 کروڑ ڈالرز کی فوجی امداد کا اعلان کیا۔وائٹ ہاؤس میں بات کرتے ہوئے بائیڈن نے کہا کہ نئے امدادی پیکج سے یوکرین کو ملنے والی فوجی امداد کی مقدار میں زبردست اضافہ ہو گا۔انہوں نے کہا کہ فوجی امداد میں 8سو اینٹی ائیر کرافٹ سسٹم، 9ہزار اینٹی آرمر سسٹم، 7ہزارچھوٹے ہتھیار جیسے شاٹ گنز اور گرینیڈ لانچرز کے ساتھ ساتھ ڈرونز اور دیگر فوجی سازوسامان بھی شامل ہے۔اس کے علاوہ صدر جو بائیڈن نے روسی صدرپیوٹن کوجنگی مجرم قراردیا۔ امریکی صدر نے مزید کہا کہ یہ ایک طویل اور مشکل جنگ ہو سکتی ہے لیکن امریکی عوام کی پیوٹن کے شہری آبادیوں پرغیر اخلاقی حملوں کے مقابلے میں یوکرین کے لوگوں کیلئے حمایت جاری رہے گی۔واضح رہے کہ اس سے قبل بدھ کے روز یوکرین کے صدر ولودومیر زیلینسکی نے امریکی کانگریس سے ورچوئل خطاب میں امریکا اور اتحادیوں سے یوکرین کی فضائی حدود کو نو فلائی زون بنانے، یوکرین کی عسکری امداد اور روس پر پابندیاں بڑھانے کا بھی مطالبہ کیا تھا۔



  تازہ ترین   
‏صدرِ مملکت نے ایڈیشنل ججز کی تقرری و توثیق کی منظوری دے دی
آزاد کشمیر انتخابات: 4 نشستوں پر نتائج کا سلسلہ جاری، سردار عتیق ہار گئے
امریکا اور اسرائیل کے شام سے جوہری مواد ہٹانے کے لیے مذاکرات کامیاب
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 111 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ
امریکا کردستان میں فوجی اڈے 30 ستمبر تک بغداد کے حوالے کر دیگا: عراقی حکومت کی تصدیق
صدر، وزیراعظم کا تمام شہریوں خصوصاً اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کا عزم
مسلم لیگ (ن) دو تہائی اکثریت سے آزاد کشمیر میں حکومت بنائے گی: رانا ثناء اللہ
آزاد کشمیر الیکشن کا تیسرا مرحلہ: باغ اور حویلی میں پولنگ کا وقت ختم، گنتی شروع





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر