اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینئر منجھی ہوئی اداکارہ، گلوکارہ، میزبان بشریٰ انصاری کی جانب سے ایک بار پھر ڈراموں پر تجزیہ دینے والی لبنیٰ فریاد المعروف اماں پر تنقید کی گئی ہے۔سوشل میڈیا ایپلیکیشن انسٹا گرام پر بشریٰ انصاری کی جانب سے دیئےگئے نئے انٹرویو سے مختصر سی ویڈیو وائرل ہے۔اس ویڈیو میں بشریٰ انصاری پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری اور اداکاروں سے متعلق بات کر رہی ہیں۔اس دوران بشریٰ انصاری نے متعدد سوالوں کے جواب میں ڈرامہ انڈسٹری اور اداکاروں کو حالیہ دور میں در پیش آنے والے مسائل سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ ’اب ماشاءاللّٰہ سے کریٹیکس (ڈرامہ تجزیہ نگار) بھی آ گئے ہیں، جو حلیم پکاتے پکاتے ہم پر تنقید بھی کرلیتے ہیں، اُن کی مرضی ہے ہمیں وہ جو مرضی کہہ لیں۔‘
بشریٰ انصاری، لبنیٰ فریاد پھر آمنے سامنے



