اسلام آباد کے سندھ ہاؤس میں ایس ایس یو کے 228 کمانڈوز تعینات

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)اسلام آباد میں سیاسی سرگرمیوں کا مرکز بنے سندھ ہاؤس میں سندھ پولیس کے اسپیشل سکیورٹی یونٹ (ایس ایس یو) کے لگ بھگ 228 پولیس کمانڈوز تعینات ہیں۔ولیس ذرائع کے مطابق ان میں سے بیشتر کمانڈوز کی تعیناتی کسی سیاسی مقصد کیلئے نہیں بلکہ سندھ کی اہم شخصیات کی اسلام آباد میں موجودگی کی وجہ سے ہے۔ذرائع کے مطابق عام حالات میں سندھ ہاؤس پر اسپیشل سکیورٹی یونٹ (ایس ایس یو) کے 100 کمانڈوز تعینات ہوتے ہیں۔ موجودہ تناظر میں ان کی تعداد 228 ہے۔بتایا جاتا ہے کہ سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری، چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری، وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور دیگر اہم رہنما بھی اسلام آباد میں ہیں۔عام حالات میں ان کی سکیورٹی ڈیوٹی دینے والے تمام اسپیشل سکیورٹی یونٹ کے کمانڈوز ان رہنماؤں کے سندھ ہاؤس میں موجودگی کی وجہ سے سندھ ہاؤس میں تعینات ہیں۔ذرائع کے مطابق ایس ایس یو کمانڈوز سندھ ہاؤس کے بیرونی حصوں کے علاوہ اندرونی حصوں کی سکیورٹی پر بھی تعینات ہیں۔



  تازہ ترین   
‏صدرِ مملکت نے ایڈیشنل ججز کی تقرری و توثیق کی منظوری دے دی
آزاد کشمیر انتخابات: 4 نشستوں پر نتائج کا سلسلہ جاری، سردار عتیق ہار گئے
امریکا اور اسرائیل کے شام سے جوہری مواد ہٹانے کے لیے مذاکرات کامیاب
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 111 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ
امریکا کردستان میں فوجی اڈے 30 ستمبر تک بغداد کے حوالے کر دیگا: عراقی حکومت کی تصدیق
صدر، وزیراعظم کا تمام شہریوں خصوصاً اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کا عزم
مسلم لیگ (ن) دو تہائی اکثریت سے آزاد کشمیر میں حکومت بنائے گی: رانا ثناء اللہ
آزاد کشمیر الیکشن کا تیسرا مرحلہ: باغ اور حویلی میں پولنگ کا وقت ختم، گنتی شروع





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر