اپوزیشن بچے اس وقت سے جب عمران خان نے نوجوانوں کو کال دے دی، فواد چوہدری

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز): وزیراطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ عمران خان جوانوں کے مستقبل کی امید ہے، بچو اس وقت سے جب عمران خان نے نوجوانوں کو کال دے دی۔گرین یوتھ موومنٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ تقسیم ہند سے قبل یہاں ایسٹ انڈیا کمپنی کی حکومت تھی، آج بھی یہاں سامراج کے ایجنٹس موجود ہیں، اور عمران خان ملک کو سامراج کے ایجنٹس سے بچانے کیلئے جدوجہد کر رہے ہیں۔وفاقی وزیر نے کہا کہ اس ملک کی 63 فیصد آبادی نوجوانوں پر مشتمل ہے، اور ہم اپنے مستقبل کو چوروں ڈاکوؤں کے حوالے نہیں کرسکتے، کل چھوٹا ڈان کہتا ہے کہ عمران خان کے بغیر حکومت بنائیں اور قومی حکومت بنائی جائے، کیا حکومت چوروں کے حوالے کریں، وہ چاہتے ہیں کہ ڈاکوئوں کی حکومت چوروں کو بچانے کے لئے آئے، ہم اپنے ملک کو ڈاکوؤں اور چوروں کے حوالے کبھی نہیں کرنے دیں گے۔فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ آج سندھ ہاؤس میں ممبران کی بولیاں لگائی جارہی ہے، خچروں اور گدھوں کا بازار سجا ہوا ہے، عمران خان کے حکم پر ہم ڈی چوک پر 10 لاکھ افراد لائیں گے، جلسہ کرنا ہمارا حق ہے، اور ہم جلسہ کریں گے، اپوزیشن 10 لاکھ افراد کا سن کر ڈر گئی ہے، ہم نے یہ نہیں کہا کہ ہم اپوزیشن کو ماریں گے،تحریک انصاف کے پاس انصار الاسلام جیسی تنظیم نہیں ہے ہم بد معاش نہیں، لیکن شریف آدمی کو اتنا نہ تنگ کرو کہ وہ بد معاش بن جائے، کیوں کہ جب شریف بندہ بد معاش بنتا ہے تو اچھے اچھوں کی بدمعاشی نکل جاتی ہے،عمران خان جوانوں کے مستقبل کی امید ہے، بچو اس وقت سے جب عمران خان نے نوجوانوں کو کال دے دی، ہم پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا اجتماع اسلام آباد میں کرکے دکھائیں گے۔

 



  تازہ ترین   
‏صدرِ مملکت نے ایڈیشنل ججز کی تقرری و توثیق کی منظوری دے دی
آزاد کشمیر انتخابات: 4 نشستوں پر نتائج کا سلسلہ جاری، سردار عتیق ہار گئے
امریکا اور اسرائیل کے شام سے جوہری مواد ہٹانے کے لیے مذاکرات کامیاب
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 111 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ
امریکا کردستان میں فوجی اڈے 30 ستمبر تک بغداد کے حوالے کر دیگا: عراقی حکومت کی تصدیق
صدر، وزیراعظم کا تمام شہریوں خصوصاً اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کا عزم
مسلم لیگ (ن) دو تہائی اکثریت سے آزاد کشمیر میں حکومت بنائے گی: رانا ثناء اللہ
آزاد کشمیر الیکشن کا تیسرا مرحلہ: باغ اور حویلی میں پولنگ کا وقت ختم، گنتی شروع





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر