قانون کے مطابق اپنے MNAs کو سندھ ہاؤس میں رکھا، گیلانی

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)پیپلز پارٹی کے رہنما اور سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا گیا ہے کہ ہم نےقانون کے مطابق اپنے ایم این ایز کو سندھ ہاؤس میں رکھا، دوسری جماعتوں کے لوگوں کی افواہیں ہیں، ہماری طویل تاریخ ہے، ہم کوئی غیر قانونی اقدام نہیں کریں گے۔یوسف رضا گیلانی نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ مجھے عدلیہ کی جانب سے ہٹایا گیا تھا ، عدم اعتماد سے نہیں ہٹایا گیا، عدم اعتماد ایک خالص جمہوری طریقہ ہے۔پیپلزپارٹی نے جمہوریت ، آئین کی بالادستی کے لیے جنگ لڑی ہے، ہم تصادم کی طرف نہیں جارہے مگر وہ جارہے ہیں۔یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ 172 ارکان شو کرنے ہیں، اگر میں وزیراعظم ہوتا تو 172 ارکان شو کر دیتا۔انہوں نے کہاکہ او آئی سی اجلاس میں شرکت کیلئے آنے والے ہمارے مہمان ہیں، ہم نے او آئی سی اجلاس کے باعث اپنا احتجاج دو روز آگے کیاہے۔یوسف رضا گیلانی کا مزید کہنا تھا کہ حکومتیں کبھی احتجاج نہیں کرتیں۔



  تازہ ترین   
‏صدرِ مملکت نے ایڈیشنل ججز کی تقرری و توثیق کی منظوری دے دی
آزاد کشمیر انتخابات: 4 نشستوں پر نتائج کا سلسلہ جاری، سردار عتیق ہار گئے
امریکا اور اسرائیل کے شام سے جوہری مواد ہٹانے کے لیے مذاکرات کامیاب
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 111 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ
امریکا کردستان میں فوجی اڈے 30 ستمبر تک بغداد کے حوالے کر دیگا: عراقی حکومت کی تصدیق
صدر، وزیراعظم کا تمام شہریوں خصوصاً اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کا عزم
مسلم لیگ (ن) دو تہائی اکثریت سے آزاد کشمیر میں حکومت بنائے گی: رانا ثناء اللہ
آزاد کشمیر الیکشن کا تیسرا مرحلہ: باغ اور حویلی میں پولنگ کا وقت ختم، گنتی شروع





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر