ہمیں تسلیم کرلینا چاہیے کہ ہم نیٹو کے رکن نہیں بن سکتے، یوکرینی صدر

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) یوکرین کے صدر ولودومیر زیلینسکی کا کہنا ہے کہ ہمیں تسلیم کرلینا چاہیے کہ ہم نیٹو کے رکن نہیں بن سکتے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق یوکرینی صدر ولودومیر زیلینسکی نے منگل کے روز عسکری حکام سے ویڈیو خطاب میں کہا کہ ہمیں یہ سمجھنا ہے کہ یوکرین نیٹو کا رکن نہیں ہے اور نہ بن سکتا ہے۔روس سے جنگ میں شدت آنے کا خدشہ، یوکرین نے یورپی یونین میں شمولیت کی باضابطہ درخواست کردی انہوں نے کہا کہ ہم نے کئی سالوں تک یہ سنا کہ یوکرین کے لیے نیٹو کے دروازے کھلے ہیں، اب ہم سن رہے ہیں کہ یوکرین نیٹو میں شمولیت اختیار نہیں کرسکتا، یوکرین نیٹو کا رکن نہیں بن سکتا یہ درست ہے اور اسے تسلیم کرنا ہوگا۔ واضح رہے کہ اس سے قبل روس سے جنگ میں شدت آنے کے خدشے کے باعث یوکرین نے یورپی یونین میں شمولیت کی بھی باضابطہ درخواست کی تھی جو منظور کرلی گئی تھی۔



  تازہ ترین   
وزیراعظم کا پٹرول 74، ڈیزل کی قیمت میں 67 روپے فی لٹر کمی کا اعلان
ایران امریکا معاہدہ: قومی اسمبلی میں اظہار تشکر کی قرارداد منظور
سلامتی کونسل سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لے: پاکستان
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی بجٹ پیش کر رہے ہیں
صدر نے سپریم کورٹ اور وفاقی آئینی عدالت کے چیفس کے دورۂ روس کی منظوری دیدی
لبنان، حزب اللہ، اسرائیل سمیت تمام محاذوں پر مکمل جنگ بندی کی توقع رکھتے ہیں: ٹرمپ
امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات کا سلسلہ آج سوئٹرز لینڈ میں شروع ہوگا
امریکی نائب صدر آج رات مذاکرات کیلئے سوئٹزرلینڈ روانہ نہیں ہوں گے، وائٹ ہاؤس





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر