اگلی حکومت ہفتے دس دن میں آرہی ہے: مراد علی شاہ کا دعویٰ

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) : وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے دعویٰ کیا کہ اگلی حکومت ہفتے دس دن میں آرہی ہے۔اسلام آباد میں میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے مراد علی شاہ نے کہا کہ ہم ہرسیاسی جماعت جس کے پاس مینڈیٹ ہے، اس سےبات اورکام کرنے کے لیے تیارہیں، ایم کیوایم مطالبات کا پیپربناکرآئی تھی، ایم کیو ایم کےمطالبات پربلاول بھٹو نے کہا کہ ہمیں کوئی اختلاف نہیں، ایم کیو ایم کی کسی بات سے اختلاف نہیں بس کچھ چیزوں کی ’ورڈنگ‘ دیکھنا ہوگی۔تحریک عدم اعتماد پر مراد علی شاہ نے کہا کہ تحریک عدم اعتماد پر28 مارچ سےآگے نہیں جاسکتے، حکومت کہہ رہی ہے ہمارے نمبرز پورے نہیں ، ایسی بات ہے تو بے شک آج ہی اجلاس بلا کر ووٹنگ کرا لیں، 172 سے زیادہ لوگ تحریک عدم اعتماد کی حمایت کریں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان نے لوگوں کو ایک کروڑ نوکریاں اور 50 لاکھ گھردیے ہیں اس لیے ایک کروڑ لوگ توآئیں گے۔مراد علی شاہ نے دعویٰ کیا کہ اگلی حکومت ہفتے دس دن میں آرہی ہے،۔وزیراعلیٰ نے طنزیہ کہا کہ گورنرہاؤس اور پرائم منسٹر ہاؤس میں جویونیورسٹیاں بن گئی ہیں انہیں بند نہ کریں، ان یونیورسٹیوں کے طالب علم اب اپنے آخری سال میں ہیں۔



  تازہ ترین   
‏صدرِ مملکت نے ایڈیشنل ججز کی تقرری و توثیق کی منظوری دے دی
آزاد کشمیر انتخابات: 4 نشستوں پر نتائج کا سلسلہ جاری، سردار عتیق ہار گئے
امریکا اور اسرائیل کے شام سے جوہری مواد ہٹانے کے لیے مذاکرات کامیاب
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 111 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ
امریکا کردستان میں فوجی اڈے 30 ستمبر تک بغداد کے حوالے کر دیگا: عراقی حکومت کی تصدیق
صدر، وزیراعظم کا تمام شہریوں خصوصاً اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کا عزم
مسلم لیگ (ن) دو تہائی اکثریت سے آزاد کشمیر میں حکومت بنائے گی: رانا ثناء اللہ
آزاد کشمیر الیکشن کا تیسرا مرحلہ: باغ اور حویلی میں پولنگ کا وقت ختم، گنتی شروع





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر