الیکشن کمیشن نے اعظم سواتی پر 50 ہزار جرمانہ عائد کردیا

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے وفاقی وزیر ریلوے اعظم خان سواتی کو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر 50 ہزار روپے جرمانہ عائد کردیا۔ووٹرز کو دھمکایا گیا، اعظم سواتی انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر نوٹس مل گیاای سی پی کے مطابق اعظم سواتی کو 50 ہزار روپے جرمانہ 17 مارچ تک جمع کراکے رسید پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔الیکشن کمیشن کے مطابق ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر (ڈی ایم او) مانسہرہ حیات اللہ جان مروت نے وفاقی وزیر پر جرمانہ عائد کیا ہے۔ڈی ایم او کے مطابق اعظم سواتی دوبارہ خلاف ورزی کے مرتکب ہوئے تو کیس الیکشن کمیشن کو کارروائی کےلیے بھجوایا جائے گا۔ڈی ایم او نے 7 مارچ کو اعظم سواتی کو ووٹرز کو دھمکانے اور انتخابی ضابطے کی خلاف ورزی پر نوٹس جاری کیا تھا اور انہیں 10 مارچ کو پیش ہونے کی ہدایت کی تھی۔ڈی ایم او کے مطابق وفاقی وزیر نے تحصیل چیئرمین کے الیکشن کے لیے تحریک انصاف کے امیدوار کی انتخابی مہم چلائی۔ڈی ایم او کے مطابق انتخابی مہم کے دوران ووٹرز کو دھمکایا گیا اور کہا گیا کہ حکومتی امیدوار کو کامیاب نہ کرانے پر فنڈز نہیں ملیں گے۔



  تازہ ترین   
‏صدرِ مملکت نے ایڈیشنل ججز کی تقرری و توثیق کی منظوری دے دی
آزاد کشمیر انتخابات: 4 نشستوں پر نتائج کا سلسلہ جاری، سردار عتیق ہار گئے
امریکا اور اسرائیل کے شام سے جوہری مواد ہٹانے کے لیے مذاکرات کامیاب
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 111 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ
امریکا کردستان میں فوجی اڈے 30 ستمبر تک بغداد کے حوالے کر دیگا: عراقی حکومت کی تصدیق
صدر، وزیراعظم کا تمام شہریوں خصوصاً اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کا عزم
مسلم لیگ (ن) دو تہائی اکثریت سے آزاد کشمیر میں حکومت بنائے گی: رانا ثناء اللہ
آزاد کشمیر الیکشن کا تیسرا مرحلہ: باغ اور حویلی میں پولنگ کا وقت ختم، گنتی شروع





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر